• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

احتجاج سے روکا گیا تو حکومت خطرے میں ہوگی، عمران خان

شائع May 7, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو عوام کے سامنے مطالبات پیش کیے جائیں اور اگر احتجاج کرنے سے روکا گیا تو حکومت خطرے میں ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق آج لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی سے متعلق کیس پر نو ماہ سے اسٹے آرڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 118 میں ری چیکنگ کے دوران دھاندلی پکڑی گئی جس پر ریٹرننگ آفیسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

اس موقع پر انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم جمہوریت کی خاطر دو مرتبہ ان کے لیے باہر نکلی لیکن ان ہی کی موجودگی میں ملک میں سب سے زیادہ دھاندلی والے انتخابات ہوئے جس کی وجہ سے وہ ان سے مایوس ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے لوگوں کا مینڈیٹ چوری کیا ان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت بارہ مئی تک ملتوی کردی گئی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی عدالت میں ہنگامہ آرائی پر چیف جسٹس نے تحریری معافی نامہ طلب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024