• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

....... ستوں دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغ

شائع May 9, 2014
میڈیا کی مجرمانہ غفلت کا یہی حال رہا تو ان گنت راشد رحمان، سلمان ثاثیر، شہباز بھٹی تاریک راہوں میں ماریں جائیں گے۔
میڈیا کی مجرمانہ غفلت کا یہی حال رہا تو ان گنت راشد رحمان، سلمان ثاثیر، شہباز بھٹی تاریک راہوں میں ماریں جائیں گے۔

شہباز بھٹی، سلمان تاثیر کے خون ناحق کے بعد انسانی حقوق کمیشن جنوبی پنجاب کے کوآرڈینٹر راشد رحمان اس فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہے جنہیں خونی درندوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب فرد کی عدالتوں میں قانونی داد رسی کرنا ان کا جرم عظیم ٹھہرا جس کی پاداش میں انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اور گولیوں کا نشانہ بنانے والے یہی افراد "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کی نیم خواندہ، خواندہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی کی اکثریت کے ہیرو بھی ٹھہرتے۔

آج مجھے اپنے ایک ہم جماعت محمد ندیم شاہ مرحوم آج بہت شدت سے یاد آرہے ہیں جن پر ڈیرہ غاری خان کی عدالت میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

ندیم شاہ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان میں بطور کلرک اپنے فرائض انجام دیا کرتے تھے۔ کم تنخواہ کے باعث اکثر تنگدسی کا شکار رہتے اور اسی تنگدستی اور پریشانی نے ان کا رجحان مذہب کی طرف کردیا. مسجد میں نماز پنجگانہ ادا کرنا معمول بن گیا۔ مسجد میں ہی ان کی ملاقات تبلیغی جماعت کی ایک ٹولی جو سہہ روزے اور چلے پر ہمہ وقت تبلیغی دورے پر ہوتے ہیں سے ہوئی۔

ندیم شاہ پانچ وقت کے نمازی تو پہلے سے ہی تھے تبلیغی جماعت کی تبلیغ اور وعظ نے انہیں مذہب کو مشن کے طور پر اپنانے پر آمادہ کرلیا۔

اب ندیم شاہ تبلیغی جماعت کے باقاعدہ رکن تھے لٰہذا دفتر میں موجود باقی عملے کی اخلاقی تربیت کو اپنا دینی فریضہ سمجھنے لگے۔ دفتر کے عملے کو نماز و روزے کی تلقین ان کا روز کا معمول بن چکا تھا۔ عملے کے ہر اس شخص سے الجھ پڑتے جو ان کے سامنے تعلیمی بورڈ میں آئے سائلوں سے جائز و ناجائز کام پر رشوت لیا کرتے تھے۔

دفتر کا عملہ جو ان کے وعظ و تبلیغ سے تنگ آچکا تھا، ایک دن سر جوڑ کر بیٹھ گیا کہ اس کی تبلیغ اور وعظ سے کیسے جان خلاصی کرائی جائے۔ سب نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا انتظار کرنے لگے۔

ایک صبح جب بورڈ ملازمین کی دفتر میں آمد شروع ہو رہی تھی سب آہستہ آہستہ دفترمیں پہلے سے موجود ندیم شاہ کے گرد جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اور سے مذہب کو بنیاد بنا کر گفتگو شروع کردی۔

ندیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا "سب انسان برابر ہوتے ہیں"۔

یقینی طور پر ندیم نے کہا کہ ہاں اللہ تبارک و تعالٰی کے بنائے ہوئے سب انسان برابر ہیں اور کسی "عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں"۔

بس یہ جملہ ادا کرنے کی دیر تھی کہ سب نے کہا کہ اگر ہم سب برابر ہیں تو تم چیئرمین کی کرسی پر بیٹھ کر دکھاؤ۔ ندیم شاہ اپنی کہی بات ثابت کرنے کے لئے اپنی سیٹ سے اٹھ کر چیرمین کی کرسی پر جا بیٹھے. باقی ملازمین نے انھیں چیرمین کی کرسی پر بیٹھا کر بحث میں اتنی دیر تک الجھائے رکھا جب تک محترم چئرمین صاحب نازل نہ ہوئے۔

ندیم شاہ کو اپنی سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر چیئرمین نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ تم میری سیٹ پر کیوں بیٹھے ہو، کیا تم دفتری آداب سے نابلد ہو؟ اس سوال پر جواب تو ندیم شاہ کو دینا چاہیے تھا۔ لیکن اس سے قبل باقی کا عملہ یک زبان ہوکر بولا کہ ندیم شاہ نے نبوت کا دعویٰ کردیا ہے اور وہ سب کو اس بات پر قائل کرنے کے لئے آپ کی نشست پر براجمان ہے۔

بس پھر کیا تھا ندیم کو بورڈ کے تمام عملے نے بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بے لباس کردیا اور بورڈ کی عمارت کے باہر لے جاکر سنگسار کرنے کے مشورے دیئے جانے لگے. ایک مذہبی جنونی نے جلدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریب کھڑی موٹر سائیکل سے پٹرول کی بوتل بھرکر ندیم شاہ کے جسم پر انڈیل دی۔ ابھی پٹرول سے شرابور جسم کو ماچس کی سلگتی تیلی دکھانے کی دیر تھی کہ کسی خدا ترس انسان کی پولیس ہیلپ لائن 115 پر کی گئی اطلاع کارگر ثابت ہوئی اور جلنے سے پہلے پولیس عملے نے ندیم کو اپنے ڈالے میں ڈالا اور شہر کے دور افتادہ پولیس اسٹیشن تھانہ کوٹ مبارک لے گئی۔

ندیم شاہ پر توہین رسالت کے تحت مقدمہ درج ہوا. صفائی دینے کے لئے ندیم شاہ اور ان کے خاندان والے عدالتوں کے چکر پر چکر کاٹتے رہے۔ معاشرہ اسے ایک غلیظ اور گھٹیا توہین رسالت کے مجرم کے طور پر جانتا تھا۔

روزگار سے بھی ہاتھ سے گیا اور گھر میں نوبت فاقوں تک آپہنچی۔ معاشرے میں زندہ رہنے اور سانس لینے کے لئے تبلیغی جماعت سے عاشقان رسولﷺ کی جماعت دعوت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ سبز رنگ کا عمامہ بھی سر پر پہنے رکھتے تھے۔ لیکن بے رحم معاشرے نے قبول نہیں کرنا تھا تو سبز عمامے کس کام کے۔ انتہائی ڈیپیریش کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہوکر محمد ندیم شاہ 33 سال کی جواں سال عمر میں قبر کی آغوش میں جا سوئے۔

والدین کی جمع پونجی توہین رسالت کیس پر خرچ ہوئی. ندیم کے بیوی بچے جس گھر میں رہائش پذیر ہیں پیٹ کے ایندھن کی خاطر اس گھر پر جلی حروف میں لکھوا دیا گیا ہے "یہ گھر برائے فروخت ہے" لیکن ایساگھر جہاں توہین رسالت کا مبینہ مرتکب رہا کرتا تھا خریدے تو کون خریدے۔۔۔!!!

یہ تو صورت حال ہے توہین رسالت کے قانون کے طریقہ استعمال کی۔

7 مئی 2014 کی شام راشد رحمان کچہری چوک ملتان کی ایک بلڈنگ کی بالائی منزل پر واقع اپنے دفتر میں معمول کے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم اسلحہ بردارو ں نے فائرنگ کرکے انہیں بہیمانہ طریقے ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا۔

راشد رحمان کی ناگہانی موت سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے غریب، بے آسرا، لوگوں کی بہت بڑی تعداد ایک ایسے درد دل رکھنے والے سے محروم ہوچکی جو عدالتوں میں ان کے کیسیز کی پیروی فی سبیل اللہ کیا کرتا تھا۔ حتٰی کہ عدالتی فیس بھی اپنی ہی جیب سے ادا کردیا کرتا تھا۔

راشد رحمان کا جرم صرف اتنا تھا کہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں انگریزی ادب کے وزٹنگ لیکچرار حفیظ جنید پر مبینہ توہین رسالت کے مقدمے کی پیروی کررہے تھے۔

جنید حفیظ کا تعلق ضلع راجن پور سے ہے اور جنید کے والد کے بقول ان کے بیٹے کی پروموشن ہونے والی تھی اور یونیورسٹی مافیا کے کچھ (پروفیسر صاحبان) کو ان کی ترقی گوارا نہ تھی اس لئے انہیں توہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔ اور داد رسی کرنے والے راشد رحمان کا انجام سب کے سامنے ہے۔۔۔!!

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پنجاب کو لے کر میڈیا کی بات کی جائے تو لاہور کے بعد ملتان ایسا شہر ہے جہاں ہر قومی روزنامے کا ایڈیشن شائع ہوتا ہے اور ہر نیوز چینل کا بیورو آفس بھی موجود ہے۔ اور اپنی تئیں "تحقیقاتی جرنلزم کے سورماؤں" کی کمی بھی نہیں ہے پھر زکریا یونیورسٹی کے بیٹ 141 پر معمور ان گنت صحافیوں کی فوج ظفر موج موجود ہے۔ ان صحافیوں میں سے کسی نے ایسے عناصر کی نشاندہی کیوں نہیں کی جن لوگوں نے جنید حفیظ کو توہین رسالت کا مرتکب ٹھہرایا؟ وہ کون سے روحانی والدین تھے جنہوں نے یہ گھناؤنا اور اخلاق سے گرا ہوا کھیل کھیلا جس میں درد دل رکھنے والے انسان راشد رحمان کی قیمتی جان کا زیاں بھی ہوا۔

جبکہ ملتان کا ہر صحافی "وائس چانسلر خواجہ علقمہ" کے قصیدے ہی لکھتا رہتا ہے (خواجہ علقمہ وہ شخصیت ہیں جن کا نام شریف برادران کی درینہ شناسائی کے باعث گورنر پنجاب کی تعیناتی میں بھی سرفہرست تھا لیکن قرعہ چوہدری سرور کے نام نکلا)۔ خواجہ علقمہ اور دیگر پروفیسر حضرات کی قصیدہ خوانی صحافی حضرات کیوں اور کس لئے کرتے ہیں یا پھر یونیورسٹی کے حدود اربعہ کو کسی پٹواری کی ذہینت کے مطابق رپورٹ کیوں کر کرتے رہتے ہیں اس کا جواب ان کے اداروں کو لینا چاہیے جن اداروں میں وہ بطور 'قلم کار' کام کرتے ہیں تاکہ اور کچھ نہیں جنوبی پنجاب کی واحد بڑی درس گاہ تعلیم کا گہوارہ بنے نہ کہ مذہبی جنونیوں کی آماجگاہ۔

یقین نہ آئے تو قومی اخبارات کے ملتان سے شائع ہونے والے گزشتہ تعلیمی ایڈیشن ملاحظہ فرما لیجئے۔ آپ کو جامعہ زکریا کی قصیدہ گوئی کے علاوہ کچھ نہیں ملنے والا!

اگر میڈیا کی مجرمانہ غفلت کا یہی حال رہا تو ان گنت راشد رحمان، سلمان ثاثیر، شہباز بھٹی تاریک راہوں میں ماریں جائیں گے۔ اور ہم سب مارے جانے کے خوف سے اپنی زبانوں پر تالے لگا ئے رکھیں گے۔۔۔۔!!!

نعیم سعید
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Imam Bakhsh May 09, 2014 09:48am
as usual, very well written!
Muhammad Siddiqui May 09, 2014 10:08am
Majority of the people in our today's society have lost the balance and only alive to serve their own interest irrespective who suffers the loss. Situation is very very pathetic and this will destroy us finally if we do not repent and fear Allah.
SYED OWAIS MUKHTAR May 09, 2014 11:24am
It doesnt mean that if a law is misused then it should be ceased. The usage should be done properly, for if someone use the murder law for their benefit, would it be stopped? No! The misuse must be stopped
فہیم May 09, 2014 01:35pm
ارے بھائی جان میڈیا کی مجرمانہ غفلت اپنی جگہ لیکن معاشرے کی بےحسی کا کیا کیجئے حکومت وقت کی ناکامی کو کیا نام دیجئے، ڈاکٹر، پروفیسر، تاجر، سٹوڈنٹ، سیاستدان، غرض یہ کے بچے جنہیں پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے وہ تک محفوظ نہیں. اور لوگ جنہوں نے عوام کی جان و مال عزت و حرمت کی حفاظت کرنا ہے وہ سیاست میں اپنے نمبر بنانے میں مصروف ہیں.......
farhan May 09, 2014 02:32pm
Great Applause for the article @Faiz Balla se hum ne na dekha to aur dekhen gee Faroogh-e-gulshan o soot-e-hazzar ka mausam
مMOHAMMAD nadeem..... sports reporter May 09, 2014 11:14pm
ملتان ؛محترم این سعیدصاحب.......اپ کی تحریر سے اپ کےschool of thought کا اپ کو پہلی بار پڑھنے والا قاری بھی اسانی سے اندازہ لگا سکتا ہے....اوراپنے نطریات کے ساتھ زندہ رہنے کا ہر شخص کو حق حاصل ہے.......لیکن اپ نے جنید حفیظ کیس کے پس منظر میں ملتان کے تعلیمی رپورٹرز کے بارے میں جس رائے کا اظہار کیا ہے........اس حوالے سے میں بعض تحفظات کا اطہار کرن چاہوں گا اور وہ یہ کہ ملتان کے ایجوکیشن رپورترز نے جنید ھفیط کیسکے بارے ہر رپورٹر کھنگالا اور رپورٹ بھی کیا لیکن رپورٹ اتنا ہی کیا جتنا کہ ہر اخبار کی پالیسی نے اجازت دی.......لیکن بعد میں یہ معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث تعلیمی رپورٹز کی دسترس سے باہر چلا گیا........... باقی رہ گئی وائس چانسلر کی تعریف و توصیف کے ڈونگرے بجانے کی بات تو...............ملتان کا کوئی بھی تعلیمی رپورٹر اس مہم میں شامل نہیں ہے......... اورجب بھی زکریا یونیورسٹی کا چھوٹا یا برا کوئی بھی ایشو سامنے اتا ہے .اسکے حوالے سے بےلاگ رپورٹنگ کی روایت تاحال برقرار ہے........ اپ کے زیر مطالعہ کالم یا مضمون میں ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے بارے میں تنقیدی رائےپڑھ کر اطمنیان کا احساس ضرور ہوا کہ اپ نے جنید حفیظ کیس کے پس منظرمیں اپنےہیschool of thought سے تعلق رکھنے والے ساحب اختیار شخص کو کم از کم قصور وار تو جانا..................... فیس بُک پر دوستی قبول کرنے کا شکریہ............. محمد ندیم سپورٹس رپورٹر ملتان
Dr.Salim Haidrani May 10, 2014 10:54am
• Like so many Pakistanis abroad, I am one of them; believe that current Pakistan has become a graveyard for social and political fascism. There is a conflict between the democratically elected government and the army and within the army ISI has its own political agenda against liberal, progressive and democratic forces. Naim Said’s article about the murder of a Human Rights Lawyer and a very courageous man explains the whole story of social fascism in Pakistan. What is ‘social fascism’? it is not a name but a practise of five important factors which promote social fascism. For example: 1. external enemy 2. Harass innocent citizens 3. Target key individuals who promote justice 4. Suspend the rule of law 5. Religion and bigotry These factors are responsible for creating an atmosphere of social fascism and political elites have ignored these factors because they either the state of Pakistan has failed or the central institutions of laws have no meaning to operate. I like every Pakistani feel sad and upset against this murder and I condemn the killing of all innocent Pakistanis by the hands of dark forces. I hope soon there will be a public inquiry for this murder and Pakistani law agencies and elite must stop this social fascism spreading more and more into the veins of Pakistani social fabric.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024