• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

شائع May 15, 2014 اپ ڈیٹ May 16, 2014
مسافروں کے رشتے دار دریا کے کنارے جمع ہیں جہاں لاشیں نکالی جا رہی ہیں جبکہ دو سالویج جہاز ڈوبی ہوئی کشتی کو کنارے پر کھینچنے میں ناکام ہو گئے ہیں کیونکہ رسی کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی دوبارہ ڈوب گئی۔
اے پی فوٹو۔۔۔۔
مسافروں کے رشتے دار دریا کے کنارے جمع ہیں جہاں لاشیں نکالی جا رہی ہیں جبکہ دو سالویج جہاز ڈوبی ہوئی کشتی کو کنارے پر کھینچنے میں ناکام ہو گئے ہیں کیونکہ رسی کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی دوبارہ ڈوب گئی۔ اے پی فوٹو۔۔۔۔
کشتی کے مسافروں کے رشتے دار صدمے سے دوچار ہیں،،اے ایف پی فوٹو۔۔۔
کشتی کے مسافروں کے رشتے دار صدمے سے دوچار ہیں،،اے ایف پی فوٹو۔۔۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب دریا میں گزشتہ روز جمعرات کو ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتییجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29 تک پہنچ گئی ہے. جبکہ ابھی تک سو سے زائد مسافر لاپتہ ہیں۔

ضلع منشیگنج کے ڈپٹی کمشنر سیف الحسن بادل نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ 'ہم کشتی پر سوار مسافروں کی تعداد کے حوالے سے یقین سے نہیں کہہ سکتے، کیونکہ فیری آپریٹرز مسافروں کی فہرست کا حساب نہیں رکھتے۔

مسافروں کے رشتے دار دریا کے کنارے جمع ہیں جہاں لاشیں نکالی جا رہی ہیں جبکہ دو سالویج جہاز ڈوبی ہوئی کشتی کو کنارے پر کھینچنے میں ناکام ہو گئے ہیں کیونکہ رسی کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی دوبارہ ڈوب گئی۔

بنگلہ دیش واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی موسم گرما کی طوفانی لہروں کے باعث 30 میٹر طویل کشتی الٹ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ طوفانی ہوا سے بچنے کی وجہ سے بہت سے مسافر نچلے ڈیک پر پہنچ گئے تھے جہاں وہ پھنس گئے تھے انہوں نے وہاں بہت سے لاشوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا۔

پولیس کے مطابق کشتی میں دو سو مسافر سوار تھے اور ان میں سے زیادہ تر شہری ورکر اور طالبعلم تھے جو ہفتہ وار تعطیل پر اپنے گھر آ رہے تھے۔

مقامی پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ سولہ عورتوں اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

جبکہ 40 افراد اونچی لہروں کے باوجود کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

ایم وی-4 کشتی کو حادثہ ڈھاکہ سے 27 کلو میٹر دوری پر واقع ضلع منشیگنج میں میگھنا دریا پر طوفانی موسم کے باعث پیش آیا، کشتی ڈھاکہ سے شریعتپور جا رہی تھی۔

بنگلہ دیش میں کشتیوں کے حادثات کی ایک تاریخ ہے جس کی بنیادی وجہ پست حفاظتی معیارات اور کشتیوں پر گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنا ہے۔

یاد رہے اسی ضلع میں مارچ 2012 میں دو سو مسافروں سے بھری کشتی ایک آئل بارج سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024