• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

کیا یہ توہین مذہب نہیں؟

شائع July 15, 2014 اپ ڈیٹ July 28, 2014
دین کمائی کے لئے نہیں بنا! براۓ خدا ان فار-پرافٹ 'تفریحی چینلوں' پر مذہب کا کاروبار بند کروائیں! دین کی بات کرنی ہے تو اس کے لئے مخصوص نان-پرافٹ چینلز ہونے چاہئیں، جہاں کسی قسم کی اشتہار بازی کی قطعی اجازت نہیں ہونی چاہیے. -- السٹریشن -- خدا بخش ابڑو
دین کمائی کے لئے نہیں بنا! براۓ خدا ان فار-پرافٹ 'تفریحی چینلوں' پر مذہب کا کاروبار بند کروائیں! دین کی بات کرنی ہے تو اس کے لئے مخصوص نان-پرافٹ چینلز ہونے چاہئیں، جہاں کسی قسم کی اشتہار بازی کی قطعی اجازت نہیں ہونی چاہیے. -- السٹریشن -- خدا بخش ابڑو
کہاں ہے پیمرا؟ ویسے تو ذرا ذرا سی بات پر 'نوٹس' لے لیا جاتا ہے، اب کیوں سانپ سونگھ گیا؟ زیادہ سے زیادہ منافعے کے لئے ان 'فار پرافٹ' تفریحی اور نیوز چینلوں پر مذہب کے اس بےشرمی سے استحصال کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا آخر؟
کہاں ہے پیمرا؟ ویسے تو ذرا ذرا سی بات پر 'نوٹس' لے لیا جاتا ہے، اب کیوں سانپ سونگھ گیا؟ زیادہ سے زیادہ منافعے کے لئے ان 'فار پرافٹ' تفریحی اور نیوز چینلوں پر مذہب کے اس بےشرمی سے استحصال کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا آخر؟
ایجنٹ، غدار کے بلند و بانگ نعرے لگانے والو اب کہاں سو گئے تم لوگ؟ جب مذھب کو لوٹا جا رہا ہے، دین کو بیچا جا رہا ہے، رمضان کی حرمت کو رسوا کیا جا رہا ہے
ایجنٹ، غدار کے بلند و بانگ نعرے لگانے والو اب کہاں سو گئے تم لوگ؟ جب مذھب کو لوٹا جا رہا ہے، دین کو بیچا جا رہا ہے، رمضان کی حرمت کو رسوا کیا جا رہا ہے
دین کمائی کے لئے نہیں بنا! براۓ خدا ان فار-پرافٹ 'تفریحی چینلوں' پر مذہب کا کاروبار بند کروائیں!
دین کمائی کے لئے نہیں بنا! براۓ خدا ان فار-پرافٹ 'تفریحی چینلوں' پر مذہب کا کاروبار بند کروائیں!
نام دین کا کام پیٹ کا، بھلا یہ کیسی تبلیغ ہے کہ درود پاک چل رہا ہو اور اچانک دھڑام سے شربت کا اشتہار چلنا شروع ہو جاۓ، جیو پر مارننگ شو میں  ایک قوالی پر توہین کا فتویٰ صادر کرنے والے اب کہاں گم ہو گئے؟
نام دین کا کام پیٹ کا، بھلا یہ کیسی تبلیغ ہے کہ درود پاک چل رہا ہو اور اچانک دھڑام سے شربت کا اشتہار چلنا شروع ہو جاۓ، جیو پر مارننگ شو میں ایک قوالی پر توہین کا فتویٰ صادر کرنے والے اب کہاں گم ہو گئے؟

جہاں موقع ملے لوٹ لو، جو چیز ہاتھ لگے روند ڈالو، جو ملے بیچ دو، فکر مت کرنا، پریشان مت ہونا اور گھبرانا تو بالکل نہیں، کوئی نہیں پوچھے گا، احتساب کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا!

کیا؟ سوال اٹھیں گے، ابے پاگل! ایسے تو بکری میں اور اضافہ ہوگا. "بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا!".


رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے، یکم رمضان سے ہی ہماری میڈیا اسکرینوں پر یلغار سی نظر آ رہی ہے، افطاری کی کھجور سے لیکر سحری کے دہی تک سب کچھ اسکرینوں پر ہی بک رہا ہے، بیچارے ریڑھی والے منہ تک رہے ہیں کہ بھئی ہم کہاں جائیں. جناب آپ لوگ بھی تکّا لگائیں، ورنہ ایسے ہی گھر کو جائیں، دیکھا نہیں اسکرینوں پر تکّے لگاۓ جا رہیں ہیں.

پاکستانی اشرافیہ فوٹو سیشن کے چکر میں سب بھول بھال جاتی ہے کہ اخلاقیات، احترام، شرم و حیا بھی کوئی چیز ہے، متاثرین میں امداد بانٹنی ہو یا طالب علموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم فوٹو سیشن تو بنتا ہے نا!

ہم اپنے سیاستدانوں کو پتا نہیں کیا کیا کہتے پھرتے ہیں، ایسے فوٹو سیشنز کو لیکر باتوں کا ایسا بتنگڑ بناتے ہیں کہ لیپ ٹاپ یا دی ہوئی امداد بھی شرمانے لگتی ہے، پتا نہیں کہاں کہاں سے نکال نکال کے ایسے جملے کسے جاتے ہیں کہ ایسی صورتحال تو انڈیا پاکستان کے کرکٹ میچ میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی.

حضور، اب جب یہی کام ہماری اسکرینوں پر بیٹھے "گوالیے" کر رہے ہیں تو زبان کو تالے کیوں لگ گئے؟ اب آپ کی لغت کہاں گم ہو گئی؟ اشاروں میں بات کیوں کر رہے ہو؟ نواز شریف، زرداری کا نام تو بڑے فخر سے لیتے ہو اب کیا ہوا، سکتہ کیوں طاری ہو گیا؟

ملک کو لوٹ لیا، ملک کو کھا گئے، عوام کا ستیاناس کر دیا، ملکی معیشیت تباہ کر دی، ایجنٹ، غدار کے بلند و بانگ نعرے لگانے والو اب کہاں سو گئے تم لوگ؟ جب مذھب کو لوٹا جا رہا ہے، دین کو بیچا جا رہا ہے، رمضان کی حرمت کو رسوا کیا جا رہا ہے، عوام کو شکوک و شبہات میں ڈالا جا رہا ہے، فرقوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، قران پاک جیسی بابرکت کتاب کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، اب آپ کی زبان پر چھالے کیوں پڑ گئے ہیں؟

عقل و فہم گیا اور گوالے آ گئے، کیوں نہیں بتایا جا رہا کہ ریٹنگ کی بھوک مذہب کو بھی نگلنے کے لیے تیار ہے، یا یہاں بھی منافقت کرو گے کہ جناب 'صدقہ جاریہ' ہے.

میک اپ سے لدے ہوۓ اب عوام کو شریعت بتا رہے ہیں، ذرا یہ تو بتاؤ کہ دین کی تبلیغ کے لئے میک اپ کی ضرورت کیوں آن پڑی، دلیلیں ایسی ایسی کہ بندہ دنگ رہ جاتا ہے کہ یہ کیا مثال ہے. ایک صاحب افطاری کے وقت عقل کو 'کھسرا' (خواجہ سرا) ہونے کی دلیل دے رہے تھے اور فرما رہے کہ جب عقل 'کھسرا' ہوتی ہے تو گناہ ہوتا ہے! کم سے کم میں تو اس دلیل کو بےتکا اور کم عقلی سمجھوں گا!

نام دین کا کام پیٹ کا، بھلا یہ کیسی تبلیغ ہے کہ درود پاک چل رہا ہو اور اچانک دھڑام سے شربت کا اشتہار چلنا شروع ہو جاۓ، ملک میں لاتعداد 'فتویٰ فیکٹریاں' ہیں، کوئی بھی مسئلہ ہو آپ آسانی سے فتویٰ حاصل کر سکتے ہیں، جیو پر مارننگ شو میں ایک قوالی پر توہین کا فتویٰ صادر کرنے والے اب کہاں گم ہو گئے؟

کیا دکھائی نہیں دے رہا کس طرح اسکرین پر میک اپ سے لدھے ھوۓ گوالیے دین کی توہین کر رہے ہیں؟ درود پاک کو کاٹ کر شربت کا اشتہار توہین مذہب نہیں؟

جناب دین تو ہمیں سکھاتا ہے کہ خیرات ایسے کرو کہ دوسرے ہاتھ کو بھی پتا نہ چلے، یہاں کیا ہو رہا ہے خیرات کے نام پر، محض دکھاوا!

کرتے بیچنے والے اب دین کو بیچنے میں مصروف ہیں، جس طرح کرتے بیچتے ہوئے ایمانداری، سچائی اور قیمت پر گاہک سے غیر اخلاقی مکالمہ کیا جاتا ہے اسی طرح اب یہ لوگ دین کو بیچتے ہوئے اخلاقیات، احترام، رواداری کو بالاۓ طاق رکھ چکے ہیں، ڈسکو قسم کے گوالئے عوام کے جذبات کو ابھارنے کے لئے ہر قسم کی ڈگڈگی بجانے کو تیار ہیں، اپنی اس کوشش کے لئے قران و حدیث کی حرمت کو بھی رسوا کیا جا رہا ہے، کیا دکان داری چمکانے کے لئے دین کا استعمال توہین مذہب نہیں؟

کون بتاۓ گا، کون سنے گا، کس کی ذمّہ داری ہے کہ دین کو بیچنے اور اس کا ناجائز استعمال ہونے سے روکے؟ دین کی حرمت کو بچانا کس کی ذمّہ داری ہے؟ حکومتی نمائندگی کے لئے تو آئین کا آرٹیکل 62,63 موجود ہے، ان گوالیوں کے لئے سرحدوں کا تعین کون کرے گا!

جعلی ڈگری والے بھائی صاحب عجیب و غریب ڈرامے کر رہے ہیں، مفتی صاحبان کو بلا کر اور سوالات کے جوابات کے حصول کے نام پر پتا نہیں کیا کیا کر رہے ہیں، سیدھی سی بات ہے، دومختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے سے کیسے متفق ہوں گے حضور!؟ اس سے پہلے بھی ان حضرت کے 7 ستمبر 2008 کے پروگرام کے بعد ایک فرقے کے دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس دفعہ پتا نہیں ان کی یہ نئی خرافات کیا رنگ لائی گی.

ایک مسلمان دوسرے پر کفر کے فتوے لگا رہا ہے ایسے ماحول میں اس کو طول دینا فرقہ واریت کی آگ کو مزید بھڑکانا، جلتی پر تیل چھڑکنے جیسا نہیں ہو گا؟ مگر انہیں کیا، لوگ مرتے ہیں تو مریں، کٹتے ہیں تو کٹیں، لڑتے ہیں تو لڑیں، ان کا دھندا تو ترقی کر رہا ہے نا، بس تو پھر کیا!

یہ لوگ تو موچی اور درزی سے بھی گئے گزرے ہیں وہ تو گانٹھنے کا کام اچھائی کے لئے کرتے ہیں یعنی دھندے میں بھی سلیقہ، جبکہ یہ لوگ دھندے میں بھی بی ایمانی. ذرا یو ٹیوب پر ان حضرت کی ویڈیو ملاحضہ فرما لیں سب سمجھ میں آ جاۓ گا. لڑکیوں کے ہاسٹل میں چھپنے والے کی حقیقت آپ سے چند بٹن کی دوری پر ہے. دیویاں اور دیوتا بنانے سے قبل ذرا انگلیوں کو حرکت دے کر دیکھ لیں.

بھوک کا مارا بچّھ تو سیٹی کی آواز پر بھی چپ کر جاتا ہے بھلے دودھ کی بوتل گھنٹے بعد ملے، بھوک و افلاس اور بیروزگاری کے ہتھے چڑھی ہوئی عوام کے لئے لگایا جانا والا آپ کا تماشا بھی توجہ کیوں کر حاصل نہ کرے.

ہم قدیم روم کے بادشاہوں کو ظالم و وحشی لکھتے ہیں کیوں کہ وہ گلیڈی ایٹر کا کھیل کرواتے تھے، عوام اس کو دیکھ کر بھوک بھول جاتی تھی، لیکن آپ تو ان سے بھی نمبر لے گے! آپ نے تو اپنے دھندے کی خاطر دین کو ہی صابن، تیل، ٹوتھ پيسٹ کے ساتھ بیچنا شروع کردیا!! کہاں ہیں غیرت والے!!؟؟

اور کہاں ہے پیمرا؟ ویسے تو ذرا ذرا سی بات پر 'نوٹس' لے لیا جاتا ہے، اب کیوں سانپ سونگھ گیا؟ زیادہ سے زیادہ منافعے کے لئے ان 'فار پرافٹ' تفریحی اور نیوز چینلوں پر مذہب کے اس بےشرمی سے استحصال کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا آخر؟

حالیہ چند مہینوں میں تو خاص طور پر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب تک تفریحی ٹی وی چینلوں پر مذہبی پروگرامنگ ہوگی، اس کا فائدہ اٹھا کر شر پسند عناصر اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ فائدوں کے لئے بات کا بتنگڑ بنا کر ہماری 'جذباتی' عوام کے جذبات مشتعل کرتے رہیں گے. جیسا کہ جیو، اے آر وائی اور سما کے ساتھ ہوا.

پاکستانی قانون بھی عجیب قسم کی چیز ہے، یہاں فوج و قومی سلامتی کے معاملات پر تو چینل بند ہو جاتا ہے لیکن دین کو دھندے کے لئے استعمال کرنے پر کوئی روک ٹوک نہیں. پیمرا کو چاہیے کہ تمام نیوز و انٹرٹینمنٹ چینلز پر دھندے کی غرض سے کیے جانے والے مذہبی پروگرامز پر مکمّل پابندی عائد کرے، کیوں کہ موجودہ پروگرامز سے دین کو سمجھنے اور سیکھنے کے بجاۓ انتشار پھیل رہا ہے.

دین کمائی کے لئے نہیں بنا! براۓ خدا ان فار-پرافٹ 'تفریحی چینلوں' پر مذہب کا کاروبار بند کروائیں! دین کی بات کرنی ہے تو اس کے لئے مخصوص نان-پرافٹ چینلز ہونے چاہئیں، جہاں کسی قسم کی اشتہار بازی کی قطعی اجازت نہیں ہونی چاہیے.

ساتھ ساتھ، ایڈورٹائیزرز پر بھی سخت پابندی ہونی چاہیے کہ اپنی پروڈکٹس بیچنے کے لئے بناۓ جانے والے اشتہاروں میں مذہبی علامتوں اور استعاروں سے قطعی گریز کریں.


میں نے تو سوچا تھا کہ امیر المومنین مولانا ضیاء الحق نے دین کی جو خدمت فرمائی ہے اس کے بعد تو کوئی دین بیچ ہی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ میں غلط ثابت ہوا، دین کے ساتھ نام نہاد آزاد میڈیا کا کھلواڑ دیکھ کر تو وہ بھی شرما جاتے.

عوام کے لئے ایک شعرعرض ہے؛

دستار کے ہر تار کی تحقیق ہے لازم

ہر صاحب دستار معزز نہیں ہوتا .....

تنویر آرائیں

لکھاری اینکر پرسن اور تجزیہ کار کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، اور ان دنوں فری لانس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ٹوئٹر پرtanvirarain@ کے نام سے لکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (27) بند ہیں

خالد ظفر Jul 15, 2014 10:54am
اس مغمون میں سب ٹھیک ھے ، بس گوالیئے کی جگہ .....مداری ...لکھ دیں مغمون کی افادیت اور بڑھ جائیےگی. شکریہ.
AHAN FARUQUI Jul 15, 2014 11:12am
I do not have access to Pakistan TV Channels, if have comprehended right, I agree with the writer. Deen should never be exploited.
Ali Jul 15, 2014 11:19am
I totally agree with writer, these anchors ask religious questions from the audience , n mostly gets wrong answers,about Quran,prophet,sahabah, in greed of price ppl don't mind to say anything, as on the response of a question that name two river described in holy Quran, sm1 replies sindh n chunab, r these not blasphameous remarks??? Renowned religious scholar is hosting Ramadan program from a Chanel which was the 1st in taunting of his last year Ramadan show on geo.
آشیان علی Jul 15, 2014 12:54pm
جس ملک میں 80% مسجدیں قبضہ کی زمین(جزوی یا کلی) پر بنی ہوئی ہوں اس ملک میں مذہب سبب سے بڑا کاروبار ہوتا ہے .
farooque Jul 15, 2014 01:00pm
brilliant articles. It seems that all most Chanel starts this business. Ramzan is time to spend for the praise of Allah SWT, but peoples are keenly interested to get Firdos lawan against Janat ul Firdos. All of the time people statue in program and forget what Allah SWT expecting from them and what they are exhausting their valuable time just behind useless gifts. I must appreciate writer's thoughts and request authorities to stop such MADARI SHOWS wasting the valued time of the Umat e Muslima. I am also writing an articles against these MADARI MAFIA'S.
farooque Jul 15, 2014 01:03pm
مداري توآخر مين عمره کرکي اپني گناهون کا تدارک کرواليگا، بيوقوف عوام کا کيا هوگا جنهن قيميتي وقت مڻي کي مول بيڇ ديا.
usman Jul 15, 2014 02:26pm
Well said CH sabib
Syed Muntazir Mehdi Jul 15, 2014 04:35pm
baqi column bht acha ha lekn akher ma jo ziaul haq ko amerul mominin kaha ha to os ne sara kam kharab krdia... Brother ma aap se puchta hu k kia ye wohi ziaulhaq nae ha jis ne 1970 ma Jordan ma hazaron palastinon ka qatale aam kia sirf or sirf islye k Jordan ka badshah Hussain ki badshahath baqi rahay??How can u say ameerul momini to such a retard?? agr kisi ko shak ho to is link pa visit karen.. https://www.facebook.com/photo.php?fbid=332253970273342&set=a.213607288804678.1073741828.213570768808330&type=1&relevant_count=1
qasim Jul 15, 2014 05:38pm
eactly har baat theek observe ki apny.yeh mehngi sherwaniyan pehny dulhan ki trah sajey hue molvie sirf channels ko paisa bna k dy rhy hein.deen ko hot cake bna k farokht kia ja rha hy
imtiaz shah Jul 15, 2014 06:09pm
tanveer sahib ky tabsray sy hm bulkul satisfy hn....good job mr tanveer arain
Majid Jul 15, 2014 10:35pm
رمضان المبارک کے نام پر مختلف پروگرامز کو اصولی طور پر عید کے بعد سرکس کے طور نشر کرتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔روزہ کے دوران جہاں ہمارا دین عبادات کرنے کی تلقین کرتا ہے ،وہاں ہم لوگ لائینوں میں کھڑے ان بیہودہ پروگرامز کے پاس لے رہے ہوتے ہیں۔
asad Jul 15, 2014 11:16pm
@Syed Muntazir Mehdi:dear the writer had called him ameerul momineen because he do not take him as such but all progressive people of Pakistan called him by this title to remind all Pakistanis this dictator had ruined our country in the name of islam
Hafiz Muhammad Talal Jul 15, 2014 11:21pm
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دین کے نام پر جس طرح سے یہ پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں قابلِ مذمت ہیں۔ یہی نہیں گذشتہ ماہ جو میزبان ناچتے، بھنگڑے ڈالتے دکھائی دیتے تھے اب اچانک جلیبی کی طرح سیدھے کیسے ہو گئے؟ خیر اللہ رب العزت ہم سب کو ہدایت دے اور ذلّت سے حاصل کیے گئے انعمات کے بجائے اپنی قرب عطا فرمائے۔
Mustafa Gurgaze Jul 16, 2014 02:33am
Well analysis Tanveer. Why will the Dawn Group agree with the writer? Is the Dawn not a part of such media which is promoting the business of religion?
Anwar Amjad Jul 16, 2014 06:24am
The author is against fatwahs but he is himself issuing a fatwah that tv programs to celebrate Ramadhan are blasphemous. Usually these are Islamic quiz shows with prizes contributed by various companies to advertise their products. Of course they invite religious scholars to talk about fasting, prayers and other religious issues. Where does blasphemy come in?
NAVEED Jul 16, 2014 08:15am
I m not agree with writer. Atlaest hamare kids ko kuch na kuch deen se agahi mil rahi hai..ye programme interesting hote hain to bachay baray shoq se dekhte hain..Islamic quiz hote hain jinko dekh k kuh na kuch knowledge horaha hai.
Mehmood Ahmed Jul 16, 2014 11:06am
Superb sir Allah Blessing you All time
SAMI ULLAH Jul 16, 2014 02:03pm
@NAVEED: HE DIDNT SAY TO CLOSE THESE PROGRAMS BUT TO RUN THESE PROGRAMS UNDER ISLAMIC RULES AND LAWS . UR GOING TO OTHER WAY TO CRITISIZE, BE SPECIFIC.
یوسف شاھین Jul 16, 2014 08:22pm
تنویر صاحب، بالکل درست تجزیہ کیا ھے آپ نے، بالکل درست فرمایا یہ مداری دین کے ساتھ بہت ذیادتی کر رہے ہیں جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ ھے. کل کی آم ٹھوسنے والی حرکت تو انتہائی غلیظ تھی اسے دیکھ کر تو شان علماء بھی شرما جائیں.ایسے انتہائی اہم اشو پر لکھنے پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ڈان میڈیا گروپ کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری دکھا کر ایسے اشو کو چھاپا. حقیقت تو یہ ہے کہ بڑے بڑے لکھاری اور میڈیا گروپ دھندے میں لگے ہو ئے ہیں، خوف نے انہوں کو نہ صرف دین کی حفاظت سے روک دیا بلکہ دین کہ بیچنے میں لگ گئے ہیں جو کے انتہائی شرمناک عمل ہے.
Sameer Ali Shah Jul 16, 2014 08:28pm
Dear Arain Sb. Mind blowing piece comprise on fact, Really its very shameful act of media, They are sale religion only for few Rs. Shame on those media houses which is exploit religion and use it for their rating & money, I do agree with you that PEMRA should ban those channel they are doing religious programs for-profit. I really appreciate you, Stay blessed.
Jameel Jul 16, 2014 10:40pm
Dear you are right exactly you raise an issue which is considerable. But Want to know where you was before when (person you high light in article Amir Liaqat) he was working with GEO and he was playing same role. but Dawn is in support of GEO.. But when this Munafiq Join the Express you people wake up and raise the issue. But any way every channel and every Mullah is keeping same way
Jameel Jul 16, 2014 10:42pm
@Ali: Rigght but writer didn't spoke when he was working for GEO, He was playing same role but on GEO. now he left GEO and Dawn came to remember abt this issue. ALL ARE MUNAFIQ
mudasar Jul 17, 2014 12:51am
buht acha blog hai, fikar karni ki zarrort hi , in tv channels ko kon roki ka bhai ye to ab humari ban gai hain, khuda ki wasti humari deen se mazaq khatam kia jai
Syed Mohsin Munir Gilani Jul 17, 2014 04:14pm
Bhai, aap kyon in maolvi hazraat ki rozi pe laat maarnay ki koshish kar rahay ho. Yeh maolvi hazraat baday khatarnaak log hotay hain. In logon ne to Apnay paet ki Khaatir hum musalmano ko beshumaar firqoon mein taqseem kar rakha hai. In mein se har maolvi khud ko bara ilm wala saabit karnay k liye zameen o asman k qulabay mila deta hai. Aap inhain in k haal pe chor dain. In Maolvi Saahiban ne zindagy k har shoabay mein sakhti aur Jihaad ka to bohut dars diya hai, shiddat pasandi ko rivaaj denay mein bhi in he logon ka bohut kirdaar raha hai. Leken ALLAH PAk, Rasool Allah aur ALLAH ke pasand karda bundoon ke falsfa Ishq o Mohabbat, bardasht, Ehtaraam e Insaaniat aur Taqwa pe kabhi na to ammal kiya aur na he kabhi sahee tashreeh kar paaye. Bhai, aqal to khuda sub insaano ko paedaish k waqt atta karta hai leken Shaoor sufaid aur kaala dikhhaanay k baad he atta farmata hai. Inhain apna kaam karnay dain. Hum Musalmano ko raah e Hidayat ALLAH PAK ne apnay Habib ke sadqay khud atta karna hai. Kiya hamaray piaaray Nabi ki apni Ummat k liye duaain (KHUDA NA KHAASTA) baekaar ja sakti hain. Aakhir mein aik baat apni kum ilmi k saath kehna chaahoon ga keh, (ALLAH PAK jissay ASAL ILM O Shaoor atta farmatay hain, Woh is ILM O Shaoor ko saari umar baant ta to rehta hai, leken kabhi ayaan nahi hota. woh gumnaam zindagy guzaarta hai, aur us k marnay k baad ALLAH PAK apnay us naek bunday ka naam anay walay logon pe khud he ayaan farmatay hain. Yeh ILM O SHAOOR k daway daar to aisay hain jaisay gadhay pe kitaabon ka bhoajh laad diya jaaye aur woh apna wazan kum karnay k liye idhar udhar kitaabein giraata phhirray.
نائلا نسرین Jul 17, 2014 06:48pm
جناب تنویر آرائیں صاحب. بالکل درست فرمایا آپ نے یہ مداری لوگ دین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے، پیسے کے لیے یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں. تاریخ گواھ ہے کہ ہر دور میں اس قسم کے گوالیوں نے دیں اور شریعت کا کاروبار کیا ہے. میں بالکل سہمت ہوں کے پیمرا کو اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے چاہیے. انتہائی اہم موضوع کے انتخاب پر آپ کو سلام، اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.
Imtiaz Ali Jul 18, 2014 11:01am
بہت اچھے ، بہت خوب لکھا ہے۔ کمرشزم اور پیسے کی ہوس نے اندھا کر دیا ہے ان میڈیا والوں کو۔
Azhar Hussain Jul 18, 2014 12:52pm
Really good article. This is the holy month and people should refrain from "KHARAFAT" ; "TV channels" these programs are attracting people to stay close to TV and ruin their time. Most importantly lot of people having beard have become Aalim.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024