• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'طاہر القادری کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے'

شائع July 17, 2014
سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ۔ —. فائل فوٹو
سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ۔ —. فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سلسلے میں ایک عدالتی انکوائری کا سامنے کررہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اس تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ سے استعفٰی دینے کے لیے کہا تھا۔

انہوں نے بدھ کے روز ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اس انوسٹی گیشن میں شامل کیا جائے کہ انہوں نے منہاج القرآن ہیڈکوارٹرز اور پی اے ٹی کے سربراہ کی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ کے اردگرد سیکیورٹی بیریئرز کو ہٹانے کے خلاف عوام اور منہاج القرآن کے کارکنوں کو مزاحمت کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج پر مشتمل ٹریبیونل کے سامنے بھی یہی مؤقف اختیار کیا تھا۔

انہوں نے زور دیا کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحے کی پہلے سے کسی طرح کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، اور اچانک اشتعال انگیزی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا تھا۔

سابق صوبائی وزیرِ قانون نے کہا کہ تجاوزات دور کرنے کی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے افسران کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر عدالتی اور محکمانہ انکوائریاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب یڈیا، ٹوئٹس اور ایس ایم ایس کے ذریعے پارٹی کے سرگرم کارکنوں اور عام لوگوں کو مشتعل کرنے اور سیکیورٹی بیریئر ہٹانے کے خلاف قربانیاں پیش کرنے کے لیے گھروں سے باہر آنے کے لیے اکسانے میں ملؤث افراد کو بھی اس تحقیقات میں شامل کیا جانا چاہیٔے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن کے دیگر قیادت کے علاوہ وہ مرکزی شخصیت تھے جو سترہ جون کے واقعہ کے دوران عوام کو اکسارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو منہاج القرآن کی قیادت کا یہ عذر قبول نہیں کرنا چاہیٔے کہ وہ اس تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے، اس لیے کہ اس مؤقف کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ نظامِ انصاف کے سخت خلاف ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ اگر اس درخواست کو ایک بار اجازت دے دی گئی تو پھر ہر پارٹی عدالتی عمل کے بائیکاٹ کے فارمولے کو اپنانے پر غور کرنا شروع کردے گی، نتیجے میں نظامِ انصاف مکمل طور پر افراتفری کا شکار ہوجائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Riyaz Jul 17, 2014 01:23pm
I think Tahir Ul Qadri should be interrogated, particularly about the ill gotten money. He tries to inspire the religious emotions of the common man, and then utilized that emotion to milk a huge some of money for his own purpose.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024