• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی کے لیے جان کیری دہلی میں

شائع August 1, 2014
ہندوستانی وزیرخارجہ ششما سوراج، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر۔ —. فوٹو رائٹرز
ہندوستانی وزیرخارجہ ششما سوراج، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر۔ —. فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: جمعرات کو امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے ہندوستان کی دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ اپنی پہلی ملاقاتوں کے ساتھ چین کی اُبھرتی ہوئی طاقت کے خلاف ایک مضبوط دفاع کے لیے تعلقات کا نئے سرے سے آغاز کیا۔

جان کیری کا نئی دہلی کا یہ دورہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان غیرمعمولی تعداد میں تنازعات کے بعد سامنے آیا ہے، ان تنازعات میں ہندوستانی سیاستدانوں کے خلاف امریکی جاسوسی کے الزامات اور ایک تجارتی کشیدگی جس سے ایک باضابطہ عالمی معاہدے کو برباد کرسکتی ہے۔

اعلٰی سطح کے امریکی سفارت کاروں نے ہندوستان کی نئی حکومت کے ایک اہم کھلاڑی اور خزانہ اور دفاع کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایک سالانہ مذاکرات کا ایک حصہ تھی، جسے واشنگٹن میں منعقد ہونا تھا، لیکن اسے سیاسی تبدیلی کے تناظر میں دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔

جان کیری آج وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کریں گے، جو ایک ہندو قوم پرست کے طور پر جانے جاتے ہیں، مئی کے انتخابات میں ان کی واضح کامیابی سے پہلے انہیں واشنگٹن کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا تھا۔

مشرقِ وسطیٰ کی سفارت کاری جس کا ان کی مدت کے دوران غلبہ رہا ہے، سے ایک وقفہ لے کر جان کیری نے ماحولیات سمیت دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی جو ان کے دل سے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کے ایک معروف انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کا دورہ کیا اور اس کے طالبعلموں سے خطاب کیا جو نامیاتی اجزاء سے پلاسٹک تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جان کیری نے کہا ’’یہ بہت دلچسپ موضوع ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ یہ کام خوش اسلوبی کے ساتھ کریں۔ یہ دنیا کے لیے ایک عظیم خدمت ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ امریکا اور ہندوستان کے تعلقات سرد جنگ کے دوران مشکلات سے دوچار رہے، نوّے کی دہائی کے اواخر میں ان دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتوں کو ایک فطری اتحادی قرار دیتے ہوئے مصالحت کا آغاز کیا۔

نسلی تنوع رکھنے والے یہ دونوں ممالک مسلمان انتہاء پسندوں کا ہدف ہیں، اور چین کی تیزرفتار ترقی کو فکرمندی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین کے ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ طویل عرصےسے جاری ہے۔

تاہم ہندوستان کا خیال ہے کہ دسمبر کے دوران امریکا نے ان تعلقات کے حوالے سے بے حسی اختیار کرتے ہوئے انہیں اس وقت توڑ دیا، جب امریکی حکام نے ایک ہندوستانی سفارتکار کو اپنے ملازم کے ساتھ بُرے سلوک کے الزام پر گرفتار کرلیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد جان کیری ہندوستان میں اپنا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس واقعہ میں نئی دہلی نے امریکی سفارتکاروں کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی تھی۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جان کیری سے ملاقات میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ جاسوسی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سشما سوراج کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے خفیہ ایجنسیوں کو اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے نئے امیگریشن قوانین پر بھی ہندوستان نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ اس سے ہندوستان کے آئی ٹی ماہرین کو نقصان ہو سکتا ہے۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے تسلیم کیا کہ اس قانون میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بل کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل اگلے کچھ مہینوں کے بعد ضروری تبدیلیوں کے بعد ہی پیش ہوگا۔

سشما سوراج نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے ہندوستان کو کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری کے ساتھ سیکورٹی اور معیشت کے کئی موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے۔

جان کیری نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں اُتار چڑھاؤ پر بات ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ہندوستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مودی کے منصوبوں کی تکمیل کے خواہشمند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024