• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

لاہور: میڈیا کوریج کے لیے ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی

شائع August 12, 2014
۔ —. فائل فوٹو اے پی
۔ —. فائل فوٹو اے پی

لاہور: سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آف لاہور نے پیر کے روز دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے شہر میں ہونے والے مختلف واقعات کی میڈیا کوریج کے لیے ہیلی کیم یا ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

تاہم اس پابندی کا نفاذ میڈیا کے ان اداروں پر نہیں ہوگا، جنہوں نے لاہور کی شہری حکومت سے پہلے سے اجازت حاصل کرلی ہوگی۔

ضلعی رابطہ آفیسر کیپٹن محمد عثمان نے ڈان کو بتایا ’’وزارت دفاع کی جانب سے ہمیں تحریری مطلع کیے جانے کے بعد ہم نے ہیلی کیم یا ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سوائے ایسے ریاستی اداروں کے جنہیں اس کی اجازت حاصل ہے کسی بھی شخص کی جانب پرواز کرنے والی ڈیوائسز کا استعمال پہلے ہی سول ایوی ایشن سے متعلق بعض قوانین کے تحت ممنوع ہے۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون کیمرے سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے کہ انہیں دہشت گردوں کی جانب سے بم یا پانچ سو گرام وزنی دھماکا خیز مواد کسی ہدف کا نشانہ بنا کر گرانے کے لیے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران میڈیا کے اداروں کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال کی اجازت کے طریقہ کار کے بارے میں بیان کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ نیوز کے ادارے رپورٹروں اور کیمرہ مینوں کے نام، ان کی مہارت اور کسی موقع پر اس کے استعمال کا دورانیے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’اگرچہ ہم قانونی طور پر پابند ہیں کہ ایسی اجازت دینے سے گریز کریں، تاہم ہم میڈیا کے نمائندوں کو آزادیٔ صحافت کے نکتہ نظر کے تحت اجازت دیں گے۔‘‘

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایسی ڈیوائسز کے استعمال کی میڈیا کے نمائندوں کو اجازت دینے کے لیے ایک قابلِ عمل طریقہ کار وضح کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024