• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پسِ پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عرفان صدیقی

شائع August 16, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

وزیراعظم نواز شریف کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ پسِ پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین موجود ہے اور آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر تو خود عمران خان بھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی، کیونکہ اسے عوام نے منتخب کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے پاس بھی بات چیت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

عرفان صدیقی نے رائے دی کہ اس مسئلے کو آئین و قانون کے مطابق حل کرنا چاہیٔے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ فیصلہ کرے کہ آیا اسے استعفیٰ دینا ہے یا نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے نئے الیکشن کمیشن بنانے کا مطالبہ مضحکہ خیز بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024