• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

کلارک کی پاکستان کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

شائع September 3, 2014
آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک۔ فوٹو اے ایف پی
آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک۔ فوٹو اے ایف پی

میلبورن: آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کی زخمی ہونے کے باعث آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ہونے والی سیریز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

آسٹریلیا کے 33 سالہ کپتان زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سہ ملکی سیریز سے قبل ہرارے میں ٹریننگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

اس انجری کے باعث وہ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں شرکت کی اور زمبابوے کے خلاف بحرانی کیفیت میں شاندار اننگ کھیلی لیکن اسی دوران انجری کے باعث اننگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے اور اسی وجہ سے بقیہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔

اس میچ میں آسٹریلیا کو تین وکٹ کی اپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انجری کی وجہ سے کلارک منگل کو سڈنی واپس لوٹ گئے جہاں ان کا اسکین ہوا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے فزیو تھراپسٹ ایلکس کونتورسٹ نے کہا کہ زمبابوے سے واپسی پر مائیکل کلارک کا ایم آر آئی اسکین ہوا جس میں ان کے دائیں ہیمسٹرنگ کے مسل میں انجری کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کلارک انجری سے بحالی کے عمل گزریں گے اور ہم آئندہ ہفتوں کے دوران ان کی انجری کا معائنہ کریں اور اسی کے بعد بتائیں گے ان کی ٹریننگ اور کھیل میں واپسی کب تک ہو گی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

کلارک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میری ہیمسٹرنگ کا اسکین ہوا، خدشات کے مطابق کچھ نقصان ہوا لیکن میں مزید مضبوط اور فٹ ہو کر واپس آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انجری سے بحالی کے کچھ بہترین افراد کی مدد حاصل ہے، میں میدان میں واپسی کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025