• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

احتجاج کرنے والی جماعتوں کے جائز مطالبات مانے جائیں، پیپلز پارٹی

شائع September 4, 2014
آصف زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔۔۔ فائل فوٹو
آصف زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھے گی۔

پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھنے اور موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ زبردستی کسی سے استعفی طلب نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے لیے کوششوں کو سراہا گیا، آمریت سے حالات ہمیشہ بگڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کی تائید کی، موجودہ مسائل سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوشش کرے گی آئینی راستہ نکال کر معاملے کو حل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں جماعتوں کے جائز مطالبات کو مانا جائے، کوشش ہے کہ چینی صدر کے دورے سے پہلے معاملہ حل ہو جائے۔

قمر زمان کائرہ نے پاکستا عوامی تحریک کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری پچھلی باتوں کو نہ دہرائیں، طاہر القادری کی بینظیر بھٹو سے متعلق بیان کی تردید کرتاہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024