پرنٹنگ فرم کا عمران خان کو قانونی نوٹس
لاہور: ایک پرنٹنگ کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جھوٹے الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کمپنی نے 2013ء کے عام انتخابات کے لیے بیلیٹ پیپرز چھاپے تھے۔
ایڈوکیٹ سلمان صادق کے ذریعے ارسال کیے گئے شوکت نور پرنٹرز کے ڈائریکٹر حافظ محمد سعید کے نوٹس میں کمپنی نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے اپنے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
اس نوٹس میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کو پندرہ دنوں کے اندر اندر واپس لے لیں، دوسری صورت میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کمپنی اس کی کاروباری ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
تبصرے (1) بند ہیں