• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

‘پیوٹن کا مقصد یوکرین کی تباہی اور سوویت یونین کی بحالی ہے’

شائع September 13, 2014
یوکرین کے وزیر اعظم آرسینی یاتسے نیوک۔ فوٹو اے ایف پی
یوکرین کے وزیر اعظم آرسینی یاتسے نیوک۔ فوٹو اے ایف پی

کیو: یوکرین کے وزیر اعظم آرسینی یاتسے نیوک نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا مقصد ایک آزاد ملک کو تباہ کرنا اور سوویت یونین کی بحالی ہے۔

جمعرات کو کیو میں کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے یاتسے نیوک نے یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے روس پر نئی معاشی پابندیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے روسی معیشت کو بڑا دھچکا لگے گا۔

کانفرنس میں یورپی یونین اور یوکرین کے قانون دانوں اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت بھی حالت جنگ میں ہیں اور اصل جارحیت روس کی جانب سے ہو رہی ہے، پیوٹن مشرقی یوکرین میں ایک اور تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

یوکرین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا مقصد پورے یوکرین پر قبضہ ہے، روس عالمی نظام اور پورے یورپ کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025