• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

اسلام آباد ہائی کورٹ کا گرفتار مظاہرین کی رہائی کا حکم

شائع September 14, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے آج اتوار کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے اس سلسلہ میں ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں کارکنوں کی گرفتاری کے فیصلہ پر حکومت سے 17 ستمبر تک جواب مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے تقریباً سو کارکنوں کو مبینہ طور پر ریاستی اداروں اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرنے کے علاوہ دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان سو کارکنوں میں سے 91 کا تعلق پی ٹی آئی، جبکہ باقی کا عوامی تحریک سے ہے جنہیں اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا۔


مزید پڑھیں: اسلام آباد کریک ڈاﺅن، آئی جی پنجاب کو ذمہ داری سونپ دی گئی


اسلام آباد پولیس کے قائم مقام آئی جی طاہر عالم کا کہنا ہے کہ جن کارکنوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا وہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے میں بھی ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کی مجسٹریٹ اتظامیہ سے اپیل کریں گے کہ وہ ان افراد کو ایک ماہ کے لیے حراست میں رکھیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ان گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہوگئی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر عظم صواتی اور پی ٹی آئی پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن عدیل عباس کے علاوہ عارف بٹ عرف ڈی جے بٹ بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025