• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

دی لائن کنگ کا تاریخی ریکارڈ

شائع September 22, 2014
اداکار 'دی لائن کنگ' میوزیکل سٹیج میں پرفارم کر رہے ہیں۔— رائٹرز
اداکار 'دی لائن کنگ' میوزیکل سٹیج میں پرفارم کر رہے ہیں۔— رائٹرز

نیو یارک: میوزیکل سٹیج 'دی لائن کنگ' دنیا بھر میں کسی بھی طرز کے تفریحی میڈیم میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والا شو بن گیا۔

والٹ ڈزنی کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ سٹیج شونے اب تک دنیا بھر میں 6.2 ارب ڈالرز کما لئے۔

سن 1997 سے براڈ وے پر مسلسل سٹیج ہونے والے 'دی لائن کنگ' کو دنیا بھر میں بھی پیش کیا گیا۔

اسی نام سے 1994میں بننے والی ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے تقریباً ایک ارب ڈالرز کمائے تھے لیکن سٹیج ورژن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ترجمان کے مطابق، 6.2 ارب ڈالرز کے اعداد و شمار صرف باکس آفس کے ہیں۔

ہدایت کار جولیا ٹیمور کے اس میوزیکل سٹیج میں گلوکار ایلٹن جان کے گانوں پر پرفارم کیا جاتا ہے۔

'دی لائن کنگ' اب ہیری پاٹر یا سٹار وارز کی کسی بھی ایک فلم یا ٹائی ٹینک سے بھی زیادہ پیش قیمت بن چکا ہے۔

ڈزنی کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو فلموں میں 2.8 ارب ڈالرز کا بزنس کے ساتھ 'ایواتار' دنیا کی تاریخی کامیاب فلم ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025