تحریک انصاف لاہور میں طاقت کے اظہار کے لیے تیار
لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج مینار پاکستان میں اپنی طاقت کے اظہار کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے لوگ دوپہر سے پہلے آنا شروع ہوجائیں گے اور اس کا آغاز پانچ بجے شام کو ہوگا اور عمران خان سات بجے کے قریب اس سے خطاب کریں گے۔
جلسے کے مقام پر پی ٹی آئی نے ایک بڑا اسٹیج لگا دیا ہے، جبکہ لائٹنگ اور میوزک سسٹم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ دن کے شروع میں جلسے کے مقام کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لے گا۔
پارٹی کے پاور شو کے اظہار کے لیے پی ٹی آئی لاہور نے لبرٹی چوک سے مینار پاکستان تک " گو نواز گو" ریلی نکالی، جس میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں عام لوگ، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران نے شرکت کی۔
ریلی کے دوران "گو نواز گو" اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان" کے نعرے گونجتے رہے۔
شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے صدر علیم خان نے کہا کہ اٹھائیس ستمبر تاریخی دن ثابت ہوگا اور تحریک انصاف ملک میں سب سے بڑے جلسے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلے گی۔
انہں نے کہا کہ لاہور حکومت تک یہ پیغام پہنچائیں گے کہ ان کا مینڈیٹ اب ختم ہوا اور وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ قرارداد پاکستان اس مقام پر 23 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی اور اب لوگ "نئے پاکستان کی قرارداد" کی منظوری اٹھائیس ستمبر کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان وہی مقام ہے جہاں دو سال پہلے وزیراعلیٰ شہباز شریف دھرنا دے کر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پھر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے خواہشمند ہوں گے تو پی ٹ یآئی ان کے لیے خیمہ اور ہاتھ کا پنکھوں کا انتظام کرے گی۔
علیم خان نے کہا کہ مظاہرین کا سونامی یہاں لوڈشیڈنگ کے خلاف بھی احتجاج کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹ یآئی نے انتطامیہ کے ساتھ کئی اجلاس کیے مگر پولیس اور دیگر ادارون نے حکومتی ہدایات پر پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتطامیہ نے پارکنگ کے لیے مناسب جگہ فراہم نہیں کی کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ لوگ اپنی گاڑیان کافی دور کھڑی کرکے ایک گھنٹہ پیدل چل کر اس مقام تک پہنچیں۔
علیم خان کے مطابق پولیس بھی دہشت گردی کی سرگرمی کا خطرہ ظاہر کررہی ہے مگر صحافی دیکھ چکے ہین کہ پی ٹی آئی اپنے جلسوں کا انتطام کتنے مناسب انداز سے کرتی ہے۔
انہوں نے ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اتوار کو عام افراد کے لیے متبادل راستون کا اعلان کرے جیسا اس نے مسلم لیگ ن کے لیے کیا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسوں کا انتظار فیسٹیولز کی طرح کرتے ہیں اور لاہوری اپنے خاندانوں کے ساتھ اس جلسے میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کای کہ اگر اس نے شرکاءاور جلسے کے لیے مسائل کھڑے کیے تو یہ عمل خود اس کے لیے بہت زیادہ مسائل کا سبب بن جائے گا۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور حامی کریک ڈاﺅن، لاٹھی چارج اور دیگر حربوں سے ہراسان نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران خاندان جہاں بھی جائے گا اسے "گو نواز گو" کے نعروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں تیاریوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ خود شاہدرہ موڑ پر شرکاءکا استقبال کریں گے۔
انہوں نے مینار پاکستان اور لالیک چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اتوار کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی جلسے کو دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مظلوم افراد کو جلسے میں شرکت کے لیے گھروں سے نکلنا چاہئے تاکہ وہ حکومت سے نجات کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت مزید کام نہیں کرسکتی۔