• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گلگت: مسافر گاڑی میں دھماکا، 3افراد ہلاک، 5زخمی

شائع October 2, 2014
۔ ( فائل فوٹو: اے ایف پی )۔
۔ ( فائل فوٹو: اے ایف پی )۔

گلگت: گلگت میں ایک مسافر گاڑی میں دھماکے سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز نے بتایا ہے کہ گلگت کے علاقے ھراموش کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس سے کئی مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی (سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس) محمد علی نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم پر عالم برج پر گاڑی میں دھماکا ہوا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے میں 3افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوری زخمیوں اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے اہک اعلی افسر محمد علی ضیاء نے بتایا کہ یہ دھماکا سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے البتہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے ہی متنبہ کیا جا چکا تھا کہ شاہراہ قراقرم پر ایسا واقعہ ہو سکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Oct 03, 2014 01:22pm
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی ،بم دہماکوں اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور جند اللہ،طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ مذہب، عقیدے اور کسی نظریے کی بنیاد پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔ جسکی اسلام سمیت کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔ طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں۔معصوم اور بے گناہ لوگوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل اسلام میں ممنوع ہے۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے. ........................................................................ گلگت, مسافر گاڑی میں دھماکا، 3افراد ہلاک https://awazepakistan.wordpress.com

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024