• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

حفیظ اور جنید آسٹریلیا کیخلاف مکمل سیریز سے باہر

شائع October 9, 2014
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر جنید خان آسٹریلیا کے خلاف مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ہاتھ کی انجری کے باعث محدود اوورز کی کرکٹ سے باہر ہونے والے حفیظ انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں پریکٹس میچ کے دوران حفیظ کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی تھی اور چھ ٹانکے آئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کم از کم چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

پی سی بی کے آفیشل نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ انجری ابتدائی تشخیص سے زیادہ سنگین نوعیت کی ہے اور اسے ٹھیک ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہے، لہٰذا وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

حفیظ کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دوسرا جھٹکا فاسٹ جنید خان کی انجری کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوئے۔

جنید پریکٹس کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے اور وہ بھی متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

پی سی بی کے مطابق جنید خان کی جگہ سہیل تنویر متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو واحڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے کے بعد تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دوچار کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025