• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

مشکوک ایکشن: سوہاگ غازی اور اتسیا پر پابندی عائد

شائع October 9, 2014
سوہاگ غازی۔ فائل فوٹو
سوہاگ غازی۔ فائل فوٹو

آئی سی سی کی جانب سے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت بنگلہ دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی اور زمبابوے کے پراسپر اتسیا کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دے کر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کے آف اسپنر سوہاگ غازی اور زمبابوے کے پراسپر اتسیا کا باؤلنگ ایکشن اگست میں امپائرز نے مشکوک قرار دیا تھا۔

دس ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچز کے تجربے کے حامل سوہاگ غازی کا ایکشن ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ جارج میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں رپورٹ ہوا جبکہ زمبابوے کے لیے 160 ایک روزہ میچ کھیلنے والے پراسپر اتسیا کا ایکشن بلاوایو میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں مشکوک رپورٹ کیا گیا۔

ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے بعد دونوں باؤلرز کے باؤلنگ ایکشن کا آئی سی سی نے کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں بائیو مکینک معائنہ کروایا۔

رپورٹ میں دونوں باؤلر کی تمام گیندیں آئی سی سی کی جانب سے پندرہ ڈگری کی مقرر کردہ حد سے تجاوز تھیں جس کےبعد ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بیان کے مطابق ایکشن کی درستگی کے بعد دونوں باؤلرز اپنا دوبارہ معائنہ کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سعید اجمل، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور سری لنکن اسپنر سنایا نائیکے کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دے کر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025