• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

ڈاکٹر سلام کا خط، ملالہ کے نام

شائع October 12, 2014
ملالہ، ہمیں ہیروز پسند نہیں ہیں۔ ہمیں صرف متاثر اور پسے ہوئے لوگ پسند ہیں جنہیں ہم دکھاوے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔
ملالہ، ہمیں ہیروز پسند نہیں ہیں۔ ہمیں صرف متاثر اور پسے ہوئے لوگ پسند ہیں جنہیں ہم دکھاوے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

پیاری ملالہ

جو کچھ بھی ہوا، اس کے باوجود میں نے ہمیشہ امید کا دامن تھامے رکھا ہے۔ وہ مجھے پاکستان کا واحد نوبل انعام یافتہ کہتے تھے، میرا اصرار تھا کہ مجھے 'پہلا' کہا جائے۔


میں سنتوخ داس نام کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوا، جو آپ کی خوبصورت وادی سوات جتنا حسین نہیں ہے، لیکن پھر بھی یہ ایک اچھی جگہ تھی۔ میں جھنگ میں پلا بڑھا، جس کو اب خطرناک تنظیموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

میرے والد پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم میں افسر تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے والد کو ان کی شخصیت ضرور پسند آتی۔


آپ ہی کی طرح مجھے پڑھائی میں بے حد دلچسپی تھی۔ مجھے انگلش اور اردو ادب سے بہت لگاؤ تھا، لیکن میتھمیٹکس میں میری کارکردگی بہت اچھی تھی۔ بہت ہی کم عمری میں میں نے اپنے میٹرک کے امتحان میں اتنے مارکس حاصل کیے، جو مجھ سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیے تھے۔

لیکن میری تعلیم آپ کی تعلیم کی طرح مشکلات سے پر نہیں تھی۔

مجھے نہ ہی اسکولوں کو دھماکوں سے اڑاتے طالبان کا سامنا کرنا پڑا، اور نہ ہی تعلیم پر کسی پابندی کا۔ لیکن آپ کی راہ میں جو بھی روڑے اٹکائے گئے، آپ نے کامیابی کے ساتھ ان کو اپنی راہ سے ہٹا دیا۔

حقیقت تو یہ ہے کہ آپ اپنی ہر سانس کے ساتھ ان لوگوں کو شکست دیے جارہی ہیں۔


پڑھئے: ملالہ یوسفزئی ۔ امید کی ایک چھوٹی مگر روشن کرن


آپ کو نوبل پرائز ملنے پر سب سے زیادہ غصے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ پر حملہ کر کے آپ کی زندگی کا خاتمہ کردینا چاہا تھا۔ اس غصے میں آپ کے کئی ہموطن بھی شریک ہیں۔

اس سب سے گزرنے کے لیے بہت ہمت درکار ہوتی ہے، اور میں جانتا ہوں کہ آپ کے پاس ہمت کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اس ملک میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ آپ کا مذاق اڑایا گیا، آپ کو اجنبی اور غیر قرار دیا گیا، جبکہ آپ کی کوئی غلطی بھی نہیں تھی۔

میں اس بارے میں جانتا ہوں۔

بحیثیت قوم ہم خوشیاں حاصل کرنا نہیں چاہتے۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہم پر رحم کیا جائے۔

یہ لوگ تب تک خوش تھے، جب تک آپ متاثر ہونے والی ایک اور مقامی لڑکی تھیں۔ لیکن آپ نے پھر متاثر ہونے کے لیبل کو جھٹک کر خود کو پوری دنیا میں لڑکیوں کے لیے امید کی کرن کے طور پر منوایا۔ اور یہی وہ مقام تھا جہاں آپ نے انہیں کھو دیا۔


ملالہ، ہمیں ہیروز پسند نہیں ہیں۔

ہمیں صرف متاثر اور پسے ہوئے لوگ پسند ہیں جنہیں ہم دکھاوے کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔

ہم صرف اور صرف برِصغیر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سچی جھوٹی کہانیاں بنا کر بیرونی طاقتوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ ساری دنیا اس بات کو تسلیم کرے، کہ اقبال نے جو جنت تصور کی تھی، اس کو بیرونی سازشوں نے نقصان پہنچایا ہے، لیکن جو اندرونی عناصر اس میں ملوث رہے ہیں، ان کے کردار پر ہم کوئی بات نہیں کرتے۔

ہم اپنے اندر موجود نفرت انگیز رویوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ میں اس کا مزہ لے چکا ہوں۔

مجھے اس بات کا اندازہ تب نہیں ہوا تھا جب مجھے نوبل انعام ملا۔ خالص مغربی لباس میں ملبوس دوسرے لوگوں کے درمیان جب میں روایتی پنجابی پگڑی سر پر سجائے نوبل انعام وصول کر رہا تھا، تو مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر تھا، لیکن میرے ملک کے لوگوں کو اس بات سے کچھ خاص خوشی نہیں پہنچی تھی۔


جانئے: ڈاکٹر عبدالسلام: ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم


مجھے برا بنا کر پیش کیا گیا، اور بعد میں میرے مذہبی عقائد کی وجہ سے مجھے الگ تھلگ کر دیا گیا۔ کئی یونیورسٹیوں میں تشدد کے خطرے کی وجہ سے میرے لیکچر دینے پر پابندی عائد کردی گئی، میرے کام کو میرے لوگوں نے ذرہ برابر بھی اہمیت نہ دی۔

میں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی اجنبی ملک میں اجنبی بن کر رہنا اور کام کرنا اپنے ہی ملک میں اجنبی بن کر رہنے اور کام کرنے سے بہتر ہے۔ لیکن میرے اس فیصلے نے مجھ پر ملک سے غداری کا لیبل لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملالہ، اب آپ کی باری ہے۔

اب آپ نئی غدارِ وطن ہیں۔

اب آپ پر یہ ذمہ داری ہے کہ آپ اس ملک میں امن اور فخر اور خوشیاں لائیں، جو یہ سب کچھ نہیں چاہتا۔

لیکن ایک نافرمان بچہ چاہے کتنی بھی نافرمانی کرے، ایک ماں اس کو کبھی بھی نہیں چھوڑتی۔ اسی طرح یہ لوگ آپ کو بھی قبول نہیں کریں گے۔ لیکن امید کرتا ہوں کہ ایک دن سمجھ جائیں گے۔


کوئز: آپ ملالہ کو کتنا جانتے ہیں؟


مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس ملک کا پہلا نوبل پرائز ونر ہوں۔ اب ایک سے دو ہوچکے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ گنتی بڑھتی ہی جائے گی۔

فقط آپ کا۔

عبدالسلام


انگلش میں پڑھیں۔

فراز طلعت

فراز طلعت پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ وہ سائنس اور مختلف سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں۔ FarazTalat@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (24) بند ہیں

S.T. HAIDER Oct 12, 2014 08:40pm
زبردست ، بہت خوب ، ہم واقعی ایسے ہی ہیں - لیکن اب کچھ بارش کا پہلا قطرہ برس گیا ہے - انشاہ اللہ ہم بھی علم کے میدان میں جھنڈے گاڑنے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں - گنتی بڑھتی جائے گی -
Riaz Oct 12, 2014 10:08pm
there are thousands of girls still getting education in swat... why someone stopped Malala? I am not saying that everything is good in Pakistan...there are problems, but the problems are not as BIG is Malala would project them....
Kamran Oct 13, 2014 01:41am
ye pakistan ke leye fakhr ki bat kese hay ke hamari ek 'mazlum' larki ko nobel peace prize kiya gaya hay? Ye sirf ye zahir karta hay ke hum savages hain - ye zahir nahi karta ke hum ne koi karnama anjaam diya hay. maghribi duniya sirf hamain issi nazar se dekhti hay. hamare liye ezaz ki bat dr. abdussalam jesa nobel lena hay na ke malala jesa (jou ke sirf symbolic or wishful thinking ki bunyad par diya gaya hay - na ke koi achievement ki buniyad par).
ظفر اقبال Oct 13, 2014 05:15am
مجھے صرف ایک چیز تنگ کرتی ہے، ایسی ملالائیں یا مختاراں مائیاں کیا صرف اسلام میں ہیں، اگر ہاں تو ہم مسلمان کیسے؟ اگر نہیں تو دنیا انہیں کیوں نہی جانتی! میں ایک جاھل آدمی ھوں، یہ زیادہ پڑھے لکھے مسلمان بلکہ بہت زیادہ پڑھے لکھے مسلمان خاص پاکستانی اگر یورپ یا امریکا کی ملالاؤں یا مختاراں مائیوں کو نہیں جانتے تو لعنت ہے ان کی پڑھائ لکھائ پر اور تبصروں پر! ایسی ہی ملالالئیں دنیا کو بتاتی اور جتاتی ہیں کہ اسلام کتنا برا ہے اور مسلمان کتنے ظالم! امریکہ یورپ صرف اسلام کو بدنام کرنے والے اور اسلام مخالف مسلمانوں کو ہی کیوں اچھالتا ہے اسے انڈیا امریکا یورپ کی مختاراں مائیاں کیوں نظر نہیں آتیں! یا ہم انہیں دیکھنا ہی نہیں چاہتے؟ مجھے بحیثیت مسلمان صرف عورت کی شرعی آزادی چاہیے,چاہے وہ علم کے لئے ہو یا اس کے نوکری کرنے،ناچنے گانے,سنگھار,سفر,نماز,روزہ,حج یا اس کے مسلمان ہونے تک ہو! اس سے زیادہ قطعی قطعا" نہیں! (otherwise kill then)
ظفر اقبال Oct 13, 2014 05:29am
@S.T. HAIDER: میں نے تبصرے میں کچھ لکھا ہے مگر وہ شائع نہی ھو گا! لیکن اگر کبھی ملالا کے قول و فعل یااس کی اس ترقی سے آپ کو اپنی ذات سے ہٹ کر کوئی بھی عملی،روحانی یا عوامی فائدہ پہنچے تو مہربانی فرما کر مجھے ضرور بتائیے گا!(عوامی سے مراد کسی خاص کا نہیں عوام کا فائدہ ہے) ہمیشہ آپ کا احسان مند رہوںگا
Ms Lashari Oct 13, 2014 11:04am
Noble award is an honorary award to be given to the persons who deserve. I just want to know that What has she done so remarkable despite portraying a fake picture of Pakistan in all over the world. Noble peace award has nothing to do with Mahala; its just another way on keeping this girl on the news.And to highlight Pakistan's bad(fake) face again n again. She is nothing but a PROJECT of others.
Ms Lashari Oct 13, 2014 12:19pm
@ظفر اقبال: very well said Sir
sunil Oct 13, 2014 12:37pm
Dr. A Salam died in 1996. How he wrote this letter to mala
wajid Oct 13, 2014 03:22pm
@Kamran: malala ko jo noble prize daye gai hain sb jhot ha ye sub usa ki ak chal ha
wajid Oct 13, 2014 03:24pm
esa is na kia kr dia k es ko noble prise daye ja rhe hain
wajid Oct 13, 2014 03:30pm
@sunil: just joking dear
شیخ جمیل الدین احمد Oct 13, 2014 03:36pm
ڈاکٹر صاحب کے نام کو استعمال کرکے اپنی راے کو مسلط کرنا انصاف تو نھیں ھے یہ بیمار رویہ ھے. ملالہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کو اپنی مرضی کے معنی اور مفہوم کے ساتھ اس قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کا ہی نتیجہ ھے کے ٰآج پورا معاشرہ منتشر اور انہدام کا شکار ھے. کیا سوات میں ملالہ اکیلی بچی تھی جو اسکول جاتی تھی؟؟ اس کے ساتھ جو دوسری بچی زخمی ھوٰی اس کا خون خون نہیں پانی تھا؟ حالات اور واقعات کو جس طرح پیش کیا گیا کیا وہ ویسا ھی تھا؟؟ ملالہ کا قصہ صرف اس لیے نمایاں ہوا کہ اس کا باپ شاطر اور پرانا کھلاڑی تھا صیح وقت پر صیح پتہ کھیل گیا بالکل مختاراں ماٰی کی طرح. اپنی سفلی خواہشات سے ہٹ کر آج بھی ھم نگاہ دوڑایٰں تو اس ملک میں بچیاں تعلیم حاصل کر بھی رہی ہیں اور مزید کرنا بھی چاہتی ہیں، اگر رکاوٹ ہے تو معاشرے میں آزادی نسواں کے بے لگام لبادے میںملفوف پھیلتی فحاشی، عریانیت، ہے، جس سے ھر غیرت مند شخص اپنی نسلوں کو بچانا چاہتا ہے چاہے وہ سوات میں ھو یا کراچی میں. یہ نہ طالبانایزیشن ہے نہ بنیاد پرستی، یہ بحیثیت ایک آزاد انسان سب کا حق ہے، اگر آپ امریکہ میں ھم جنس پرستی اور عریاں پھرنے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ھیں تو آپ کو ن ہوتے ہیں کسی کو برقع اوڑھنے یا پردہ کرنے سے روک سکیں؟؟؟
S.T.HAIDER Oct 13, 2014 04:39pm
@ظفر اقبال: ؛ ہم ہر بات کو ترازو میں تولنے کے عادی ہیں - کیا فائدہ ہوا ، کیا نقصان ہوا - کبھی تو یاسیت سے نکل کر خوشگوار احساس کو دل میں جگہ دیں - گلاس آدھا بھرا ہوا ہے ، یا آدھا خالی ہے ، یہ دیکھنے والے کا اپنا اپٔنا نظریہ ہوتا ھے . مجھے خوشی ہوئی ملالہ کو نوبل انعام ملنے کی ، آپ ناراض ہو گئے اس کو انعام ملنے پر - کسی کو عزت . شہرت . انعام ملے تو ہم کو ناگوار کیوں لگتا ہے - ساری دنیا بےوقوف ہے ، ہم بڑے تیس مار خاں ہیں - اگر آزمانا ہو . تو بریانی کی ایک دیگ کسی سٹرک پر اپنے لوگوں میں بانٹ کر دیکھ لیں، صحیح سلامت پورے کپڑوں کے ساتھ گھر پہنچ جائیں تو اللہ تعالی کا شکر ادا کریں ، ورنہ صبر کریں - دنیا میں عزت سے رہنا ہے تو اس کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں - خدا جسے چاہے عزت دے . خدا جسے چاہے ذلت دے -
Ali Tahir Oct 13, 2014 06:46pm
@sunil: Come on Sunil, That was an imaginary letter by Dr Abdus Salam. Like if he would alive in these days,that how he would react to Malala.
ظفر اقبال Oct 14, 2014 02:21am
@S.T.HAIDER: معافی چاہتا ہوں آپ خوش ہیں اللہ اور خوش رکھے، پہلی ضروری بات،میری سب سے بڑی خواہش ہے ترازو،وہ جو مجھے بتائے جتلائے کہ میں نے کیا بویا کیا کاٹوں گا، یاسیت ختم ہونے کو ہوتی ہے مگر کیسے ہو،جب کوئی اپنا ہی کہے کہ گلاس آدھا بھرا ہوا نہیں آدھا خالی ہے، اب یہاں بھی یہی ہوا ھے، ہمارے لیے ملالہ بریانی کی دیگ ہی بنائی گئی ہے جس کو ہمارے سامنے رکھ کر ہمارا وحشی پن دکھایا گیا ہے بلکہ ہمارا نہیں اسلام کا، اور یقین کریں دنیا میں عزت کے لیے مجھے کسی دنیاوی اصول کی نہ ضرورت پڑی نہ ہی اس پہ یقین ہے،مجھے میرے چھوٹے سے گاؤں میں سب لوگ نہیں جانتے اور میں اسی کو اپنی عزت اور مان سمجھتا ہوں! تبدیلی نیچے سے شروع ہوتی ہے اوپر سے شروع کرو تو بغیر بنیاد کے ہو گی منہ کے بل گرے گی،عزت تو اپنے زمانے میں فرعونوں کی بھی بہت تھی آج وہ عزت کہاں ہے،کیا آپ آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں جو عزت اب ملی ہے وہ وہی ہے، ملالہ کو پاکستان کو جو عزت ملی اسلام کی قیمت ہے!
طارق راحیل Oct 14, 2014 09:45am
دونوں نے ملک کے لئے کیا کیا؟
Ms Lashari Oct 14, 2014 11:07am
@ظفر اقبال: Sir you are perfectly right. i do agree. but it is pathetic that the people from us call this step an honor for her or for us. but they are totally unaware of the cost we are paying. Our dignity, integrity and survival is at stake and the guys are calling it an honor for all. JUST PATHETIC
gip shaw Oct 14, 2014 11:49am
@Ms Lashari: Are you happy with the way Pakistan is today? Top in corruption, murders, honour killings and minorities with no human rights shall I go on?
gip shaw Oct 14, 2014 11:55am
@sunil: Read above the letter again you will find the answer!
gip shaw Oct 14, 2014 12:03pm
@شیخ جمیل الدین احمد: Phirr kia pooray Swat ko Noble Prize milna chahiay???
S,T, HAIDER Oct 14, 2014 02:22pm
@gip shaw: Very well said Dear gip shaw. وہ مطمئیں کہ سب کی زباں کاٹ دی گئی -- ایسی خموشیوں سے مگر ڈر لگے مجھے آج تک پولیو کا مرض تو وطنِ عزیز سے ختم نہ ہو سکا - 60 سے ذیادہ اسلامی ملکوں میں سب سے بڑے تیس مار خاں ہم ہی ہیں - باقی تو سب بے وقوف ہیں - عزت ، شہرت ، نیک نامی اور بدنامی کا فرق بھی جاننا ضروری ہے ( محترم ظفر اقبال صاحب )
Faryal Oct 14, 2014 05:43pm
Aik chotti si bachi say hum or kiya expect kartay hain k jis nay nay apnay qol-o-fael say saabit kiya k Islam woh nahin jo Taliban ki wajha say dunya dekhti hay balkay Islam woh hay jo Aman muhabbat or husn-e-sulook sikhata hay. Islam woh nahin jahan begunah ko qatal kar diya ja'ay balkay islam woh hay jahan Zakham kha kar bhi qatil ko muaaf kardiya ja'ay. Islam Taleem per zor deta hay chahay dunyavi ho ya deeni Islam woh nahin jo bacho'n ko taleem say rokta hay. Islam aurat ko izzat or Muaashray main barabri k huqooq deta hay nakay aurat ko ghar main qaid karkay rakhnay or ussko zabardasti apna mehkoom banayay ka dars deta hay. Jitnay log is waqt Malala k khilaf baat kar rahay hain unhain kam say kam andhay taasub say parhaiz karna chahiyay or jo baatain musbit hain un per bhi tawajjo deni chahiyay. Kehnay ko bohot kuch hay magar jagha ki kami hay jo yaheen baat khatam karnay per majboor karti hay. Khudara apni Maa Behan Betiyo'n ki izzat karna seekhain or jalan hasad or unko khud say kamtar kabhi na samjhain. In the end salute to the pride of Nation Malala Yousufzai.
Fazalullah muneeb Oct 15, 2014 07:12am
داکٹر صاحب وفات پا چکے ہیں تو حط کونسا؟
Kamran Oct 16, 2014 01:28am
@Faryal: jo kuch apne Islam ke bare mey kaha woh theek - magar iss ka malala se kya taaluq hay? Malala ko Nobel prize uss ke musalmaan hone ki waja se nahi mila na hi uss ki Islam ki khidmat ki waja se mila hay. Aur na hi as a muslim or as a pakistani I'm proud of her getting the prize; she's given the prize as a symbolic gesture by the western world (well norway) to show the world the kind of savages we are. Nothing to be proud of. Nothing to write home about. ps: if she had said two words about 'war on terror' or 'drone killings' - would she had still gotten the prize?

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024