• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

اتحادی افواج کی شام میں داعش کے خلاف بمباری

شائع October 18, 2014
فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

مرست نیپار: امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کے طیاروں شام کے زیر محاصرہ علاقے کوبانی میں ہفتے کو کم از کم دو مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی طیاروں کی جانب سے بمباری شدت پسندوں کی جانب سے شدید شیلنگ کے بعد کی گئی اور عینی شاہدین کے مطابق شیلنگ تاحال جاری ہے۔

داعش کے شدت پسند گزشتہ ایک ماہ سے ترک سرحد کے قریب علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے کرد فائٹرز سے برسرپیکار ہیں تاہم اتحادی افواج کی بڑھتی ہوئی فضائی کارروائیوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

اتحادی افواج نے اگست میں عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ ستمبر میں اس میں توسیع کرتے ہوئے شام میں بھی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025