• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چاغی:لیویزکی کارروائی،12مغوی افغان شہری بازیاب

شائع November 4, 2014 اپ ڈیٹ November 5, 2014
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں لیویز نے اغواء کاروں سے مقابلے کے بعد 12مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

بازیاب کروائے گئے تمام افراد افغان شہری بتائے جاتے ہیں۔

لیویز ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پاک ایران سرحد کے قریب آپریشن کرکے 12 افغان شہریوں کو بازیاب کروایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن میں 4 اغواء کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں البتہ ان افراد کے حوالے سے مزید تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران لیویز نے 2کلاشنکوف، دو گاڑیاں اور 25 موبائل فون بھی برآمد کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اغواء کاروں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لیویز کے مزید دستے علاقے میں طلب کیے گئے۔

پاکستان ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع بلوچستان کے ضلع چاغی میں مبینہ طور پر اغواء کار گروہ سرگرم ہیں۔

چاغی کو افغانستان کے صوبہ ہلمند سے مشرق وسطیٰ منشیات کی اسمگلنگ کا روٹ بھی کہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024