• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان نے جال بچھا دیا

شائع November 8, 2014
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ہر چیز پر بالادستی کے خواہشمند آسٹریلین ٹیم کو پاکستان کے چالاک اسپنرز نے اپنے جال میں پھنسا لیا اور اب ان کے پڑوسی نیوزی لینڈ کو بھی مصباح الحق اور ان کی ٹیم کے ہاتھوں اتوار سے ابوظبہی میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسی سلوک کا سامنا ہوسکتا ہے۔

لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر (14) اور لیگ اسپنر یاسر شاہ (12) نے چالیس آسٹریلین وکٹوں میں سے 26 اپنے نام کرکے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کی سلو ٹرننگ وکٹوں میں کھیلی جانے والی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے میں مدد فراہم کی۔

آسٹریلیا کے خلاف بیس سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی سولہ رکنی ٹیم کو برقرار رکھ کر پاکستان نے یہ عندیہ دیا ہے کہ اسی کامیاب فارمولے کو برینڈن میککلم کی بلیک کیپس ٹیم کے خلاف بھی آزمائے گا۔

پاکستانی چیف سلیکٹر معین خان کے مطابق"آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس سے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے گا جو زیادہ استحکام اور کھلاڑیوں کو تعلق اور کمبنیشن کو مضبوط بنائے گا"۔

یو اے ای کے سلو ٹریکس آسٹریلین فاسٹ باﺅلرز جن میں ایشرز کے ہیرو مچل جونسن بھی شامل ہیں، کو زیادہ بڑا خطرہ نہیں بننے دیا، جبکہ رن مشین یونس خان اور ان کے ساتھی بلے بازوں نے مہمان ٹیم کے اسپنرز کو دھو کر رکھ دیا۔

آسٹریلیا کے اسپیشلسٹ اسپنر ناتھن لیون کو سیریز میں تین وکٹیں 422 رنز کے عوض ملیں جبکہ یونس خان نے دو سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری، اور مصباح الحق اور اظہر علی نے ابوظبہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرڈالیں۔

مصباح نے ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی ویو رچررڈز کا تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ بھی ابوظبہی ٹیسٹ میں 56 گیندوں میں سو رنز کرکے برابر کردیا۔

کیویز کوچ مائیک ہیسین جانتے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم کی نگاہیں مسلسل دوسری سیریز میں وائٹ واش کرنے پر مرکوز ہیں جس سے گرین شرٹس کو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے قریب آنے میں مدد ملے گی۔

ہیسین نے نیوزی لینڈ کرکٹ ویب سائٹ پر اپنے بلاگ میں کہا کہ میں اس ٹور کے دوران دو شعبوں میں اپنی ٹیم کو ڈویلپ ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، پہلا مدد نہ دینے والے سرفیس پر وکٹوں کے حصول کی صلاحیت اور دوسرا ہمارے بلے بازوں کا اسپنرز کے سامنے اچھا کھیل۔

لیگ اسپنر ایش سوڈھی اور آف اسپنر مارک گریگ کے لیے اسپن کے خلاف اچھا کھیلنے والی پاکستانی بیٹنگ کا مقابلہ کافی بڑا چیلنج ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025