امریکی ریئلٹی کوئن بگ باس میں

شائع November 17, 2014
کم کرداشائن
کم کرداشائن

نئی دہلی: امریکا کی ریئلٹی کوئن کم کرداشائن رواں ہفتہ بگ باس میں بطور مہمان جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

بگ باس نشر کرنے والے کلرز چینل نے پیر کو کرداشائن کی جانب سے 'نمستے انڈیا، میں بگ باس ہاؤس آ رہی ہوں' کا بیان جاری کیا۔

گزشتہ سال 150 ملین سے زائد افراد نے بگ برادر کی طرز پر مبنی اس مقبول شو کو دیکھا تھا۔

جس کے بعد یہ انڈیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ریئلٹی شو بن گیا۔

بیان کے مطابق، پہلی مرتبہ انڈیا آنے والی کرداشائن ہفتہ کو نشر ہونے والے شو میں آئیں گی۔

بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی میزبانی میں پیش کئے جانے والے اس شو میں رواں سال ہاؤس میں کئی ماڈل اور اداکار شریک ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایک امریکی میگزین میں 34 سالہ کم کرداشائن کی برہنہ تصویر نے ہلچل مچا دی تھی۔

مئی میں کرداشائن نے ریپر کین ویسٹ سے اٹلی کے شہر فلورنس میں تیسری شادی کی تھی۔ ویسٹ کی یہ پہلی شادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025