امریکی محکمہ خارجہ کا ای میل نظام ہیک

شائع November 17, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: حالیہ ہفتوں میں امریکی محکمہ خارجہ کے خفیہ ای میل سسٹم ایک سائبر حملہ کا شکار رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب وائٹ ہاؤس سمیت مختلف سرکاری محکموں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں بھی دخل اندازی کی گئی ۔

فیڈرل ٹیکنالوجی انفارمیشن ویب سائٹ nextgov.com کے مطابق، محکمہ خارجہ کے نیٹ ورک میں گزشتہ مہینے دخل اندازی کی گئی تھی لیکن حکام نے متاثرہ سسٹم کو رواں ہفتہ منقطع کیا ہے۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ اکتوبر کے اواخر میں اس ای میل سسٹم میں غیر معمولی سرگرمیوں کا پتا چلایا گیا تھا۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس، آفس آف پرسنل مینجمنٹ، پوسٹل سروسز، نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے )کے نظام میں بھی متعدد بار دخل اندازی کی گئی تھی۔

پوسٹل سروسز کا کہنا ہے کہ صرف ایک ایسی مداخلت میں ان کے آٹھ لاکھ سے زائد ملازمین کا ذاتی جبکہ پچھلے آٹھ مہینوں میں کال سینٹر پر فون کرنے والے صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

این او اے اے کے مطابق، حالیہ سائبر حملوں میں ان کی چار ویب سائٹس متاثر ہوئیں۔

محکمہ خارجہ پر سائبر حملوں کی پہلی خبر اے پی نے اتوار کو دی تھی۔ روزنامہ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے محکمہ کا حساس نظام متاثر نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025