• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

ٹریکٹر پر قطب جنوبی کا سفر

شائع December 10, 2014
ٹریکٹر گلر قطب جنوبی پہنچنے پر خوشی ظاہر
ٹریکٹر گلر قطب جنوبی پہنچنے پر خوشی ظاہر

کیپ ٹاؤن: روس سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی ڈچ خاتون اداکار اور مہم جو مینون اوسی وورٹ (ٹریکٹر گرل) ایک ٹریکٹر پر یورپ، افریقہ اور انٹارٹیکا سے ہوتے ہوئے منگل کو قطب جنوبی پہنچ گئیں۔

قطب جنوبی پہنچنے کے بعد اوسی وورٹ نے سیٹلائٹ فون پر بتایا کہ وہ ایک دہائی طویل اپنے اس خواب کی تعبیر پر انتہائی خوش اور جذباتی ہو رہی ہیں۔

'یہ کارنامہ سرانجام دینا اور یہاں تک پہنچنا کافی جادوئی محسوس ہوتا ہے'۔

دس مہینے کے ایک بچہ کی ماں اوسی وورٹ نے 2500 کلو میٹر کا سفر 16 دنوں میں مکمل کیا۔

اوسی وورٹ نے اپنے بڑے سرخ میسی فرگوسن ٹریکٹر پر روس کی نووو بیس سے سفر کا آغاز کیا تھا اور اتنے طویل ، دشوار گزار اور برفیلے راستے پر صرف دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنا بہت کٹھن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سفر کا سب سے برا دن وہ تھا جب وہ گھنٹوں تک آدھے سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ پرٹریکٹر چلانے سے قاصر تھیں۔

'میں اُس وقت بہت پریشان ہو گئی تھی کیونکہ اگر صورتحال تھوڑی سی بھی مزید خراب ہوتی تو مہم رک جاتی'۔

اوسی وورٹ اب کرسمس سے پہلے پہلے واپس گھر پہنچنا چاہتی ہیں اور ٹریکٹر کے ٹریکس برف پر جمنے کی وجہ سے واپسی کا سفر نسبتاًتیز رفتار اور آرام دہ ہو گا۔

اوسی وورٹ نے ٹریکٹر پر اپنی مہم کا آغاز2005 میں کیا تھا ۔انہیں نیدر لینڈز میں اپنے گاؤں سے افریقہ کے دوسرے کونے (کیپ ٹاؤن) پہنچنے میں چار سال لگ گئے۔

اس موقع پر کچھ تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ انٹارٹیکا جانے والی کشتی پر سوار نہ ہو سکیں۔

مہم میں تاخیر پر مایوس اوسی وورٹ واپس نیدر لینڈچلی گئیں جہاں وہ اگلے چار سالوں تک ایک کتاب لکھنے کے علاوہ، موٹیویشنل سپیکر کے طور پر مصروف رہیں۔

بالآخرمیسی فرگوسن اور دوسری کمپنیوں سے سپانسر شپ ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنی مہم شروع کی۔

انہوں نے افریقہ میں اکیلے سفر کیا لیکن انٹارٹیکا میں ضرورت اس بات کی تھی کہ ٹریکٹر دن رات چلتا رہے لہذا فرانسیسی مکینک نکولس بیشلٹ نے ان کی معاونت کی۔

اس پوری مہم میں انہیں سات ارکان پر مشتمل ٹیم کی مدد حاصل رہی، جس میں مہم پر دستاویزی فلم بنانے والا عملہ بھی شامل تھا۔

جب اوسی وورٹ سے پوچھا گیا کہ آیا یہ ٹریکٹر پر ان کی آخری جنونی مہم تھی تو انہوں نے سیٹلائٹ فون پر ہنستے ہوئے کہا 'جی، میرے خیال میں یہ ٹریکٹر پر ایک بہترین مہم تھی'۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025