• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ پر دہشت گرد حملے کو ایک سال

شائع March 3, 2015
اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں تین مارچ 2014ء کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین غمزدہ ہیں۔ —. فائل فوٹو اے پی
اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں تین مارچ 2014ء کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین غمزدہ ہیں۔ —. فائل فوٹو اے پی

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کی جانب سے تین مارچ کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس پر دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں آج یومِ سوگ منایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی کے دن چار سے آٹھ دہشت گردوں نے عدالت کے احاطے میں داخل ہوکر وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کردی اور ان پر ہینڈ گرینیڈ سے بھی حملہ کیا۔

اس حملےمیں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت بارہ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کی تھی، لیکن ان مجرموں کو اب تک سزا نہیں دی جاسکی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشنز اپنے متعلقہ بار رومز میں تعزیتی اجلاس منعقد کریں گی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔

ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے متاثرین کے خاندانوں کو مناسب معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر توجہ دے۔

ایک سال قبل اس خوفناک حملے کی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ ڈسٹرکٹ کورٹس کے بلاک نمبر 3 میں اور واجد گیلانی ہال میں دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کرکے بارہ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

دہشت گردی کی اس لرزہ خیز واردات کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2 دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا، جو تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

پاکستانی طالبان کے سابقہ اور غیر معروف گروپ احرار الہند نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024