پی ٹی آئی کا رواں ماہ تحریک کا آخری مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی رواں ماہ کے دوران 2013 کے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنی مہم کے آخری حصے کا آغاز لاہور سے کرے گی۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا " ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک انصاف نہیں مل جاتا"۔
انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ذمہ داری نادرا کے حوالے کی گئی ہے اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کے نتائج انتخابات میں" بڑے پیمانے پر فراڈ" کو ثابت کردیں گے۔
پارٹی کی پنجاب کی شاخ کی جانب سے ایوان اقبال لاہور میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ' ہر قیمت پر نیا پاکستان' بنائے گی۔
انہوں نے پارٹی کے ' شہدا' زہرہ شاہد حسین، شاہی بیگم اور شدید زخمی ڈاکٹر صائمہ توقیر کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والی پرنسپل طاہرہ قاضی اور استاد صائمہ زرین کو کراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے خواتین ورکرز کی جانب سے پارٹی کے 126 روزہ دھرنے کے دوران مردوں کے شانہ بشانہ کھڑنے ہونے کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی حالیہ سینیٹ انتخابات میں متحد رہے حالانکہ انہیں ووٹوں کے بدلے میں 40 ملین روپوں تک کی پیشکش بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنگین فکرمند کا معاملہ ہے کہ رشوت اور ناانصافی معاشرے میں قابل قبول ہوتی جارہی ہے ، جبکہ تمام جماعتیں نے متفقہ طور پر کہا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی مگر کوئی اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو قوم کو اپنے اور اپنے خاندانوں کے بیرون ملک اثاثہ جات سے آگاہ کرنا چاہئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خواتین معاشرے میں بنیادی تبدیلیاں لاسکتی ہیں۔
اسلام آباد میں پارٹی کے دھرنے میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کئی بار خواتین شرکاءکی تعداد مردوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے یہاں تک کہ بچوں کی جانب سے بھی اسکولوں میں " گو نواز گو" کے نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے کہا " پارٹی مہموں میں خواتین کے کردار کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی پارٹیوں میں اب خواتین کو نظرانداز نہیں کرسکتی"۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ " نیا پاکستان" ہماری جدوجہد یں خواتین کی متحرک شرکت کے بغیر بنایا نہیں جاسکتا۔