• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹینس بال کے 11 'جادو'

شائع June 21, 2015 اپ ڈیٹ January 16, 2016
یہاں کچھ ایسے ہی زبردست نسخے بتائے جارہے ہیں جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہاں کچھ ایسے ہی زبردست نسخے بتائے جارہے ہیں جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ ایک ٹینس بال کس کام آسکتی ہے تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟ یقیناً بیشتر افراد تو یہی کہیں گے کہ اسے کرکٹ یا ٹینس کھیلنے یا کسی کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم ایسا بالکل نہیں۔

ٹینس کورٹ یا کسی بچوں کے پلے گراﺅنڈ سے باہر بھی ٹینس بالز کے ذریعے آپ بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

جیسے گاڑی کو پارک کرنے میں آسانی اور رات کی بہترنیند وغیرہ، یہاں کچھ ایسے ہی زبردست نسخے بتائے جارہے ہیں جو آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔

روئی بھری اشیاءکی اصل شکل واپس لانا

اگر تو آپ کے تکیے، گدے یا جیکٹیں وغیرہ گیلے ہوجائیں اور آپ انہیں ڈرائیر میں خشک کرکے اصل حالت میں یعنی ان کا ابھار واپس لانا چاہتے ہیں تو ایک یا دو ٹینس بالز بھی ڈرائیر میں ان اشیاءکے ساتھ ڈال دیں۔ اس طرح گیلا ہونے سے دب جانے والے تکیے یا گدے کو پہلے جیسی شکل میں واپس لایا جاسکتا ہے۔

سوجن کے شکار پیروں کو سکون پہنچائیں

اگر پیروں میں تکلیف کے باعث سوجن ہوگئی ہو اور آپ اس سے نجات چاہتے ہو تو ایک ٹینس بال کو فرش پر رکھ دیں۔ اپنے جوتے یا چپلیں اتاریں اور پیر کو گیند کے اوپر رکھ دیں۔ اب اپنے پیروں کی مدد سے گیند کو گھمانے کی کوشش کریں، کچھ دیر ایسا کرنے سے آپ کی تکلیف میں نمایاں کمی محسوس ہوگی۔

کمر کا مساج

کسی بڑی جراب میں کچھ ٹینس بالز ڈالیں اور اوپر سے گرہ لگادیں۔ اب گیندوں سے بھری جراب کو ایک تولیے میں لپیٹ کر اپنی کمر پر گھمائیں اس سے سکون تو محسوس ہوگا ہی نہانے کے بعد جسم خشک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

چھوٹا ٹول باکس تیار کریں

ایک ٹینس بال کو لمبی پٹیوں کی شکل میں کاٹ کر اسے بھینچ کر زیادہ پھیلانے کی کوشش کریں اور اس عمل کے دوران اس میں کچھ کیلیں ڈال دیں۔ بس چھوٹا ٹول باکس تیار جسے آپ گھر میں یا باہر کسی بھی جگہ ساتھ لے جاسکتے ہیں اور کسی کیل کی ضرورت پڑنے پر اسے ایک بار پھر دبا کر باہر نکال سکتے ہیں۔

اپنی جرابوں کو بچائیں

اپنی جرابوں کو اس لیے ضائع مت کریں کیونکہ ان میں کسی جگہ سوراخ ہوگیا ہے، بس ایک ٹینس بال اگلے یا پچھلے حصے میں رکھیں (ضرورت پڑنے پر گیند کو دبا لیں)، ٹینس بال جراب کی سطح کو کھینچ کر بڑا کردے گی جس کے نتیجے میں اس کی سلائی آسان ہوجائے گی اور سینے کے بعد بھی اسے پہننا آسان ہوگا۔

اپنی سائیکل کو لیول میں رکھنا

اپنی سائیکل کے اسٹینڈ کو اس کا کام ٹھیک طریقے کرنے کے حوالے سے مدد دینے کے لیے اور گھاس یا مٹی پر پھسلنے سے روکنے کے لیے بھی ایک ٹینس بال کا استعمال کیا جاسکتا۔ بس گیند کو لمبائی میں کاٹ لیں اور گھاس ، مٹی یا کسی ساحلی مقام پر سائیکل کو کھڑا کرتے ہوئے اسٹینڈ کے نچلے حصے سے چسپاں کردیں۔ اس معمولی سے اضافے کی بدولت سائیکل کا کک اسٹینڈ ایسی جگہوں پر پھسلے گا نہیں۔

بوتلوں کے سخت ڈھکن آسانی سے کھولیں

اگر دوائیوں یا دیگر بوتلوں کے ڈھکن بہت مضبوطی سے لگے ہوتے ہیں اور ہاتھ سے ان کو گھمانا مشکل ہوجاتا ہے تو اس کو آسان بنانے کے لیے ٹینس بال کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر بوتل کے ڈھکن کے اوپر ایک کٹا ہوا حصہ رکھ دیں، بس پھر وہ بغیر کسی مشکل گھوم کر کھل جائے گا۔

ہتھوڑے کی ضرب کو ہلکا کرنا

اگر تو آپ کسی لکڑی کی بنی چیز پر ہتھوڑے سے نرمی سے ضرب لگانا چاہتے ہیں یا کوئی کیل کسی نرم لکڑی میں گھونپنا چاہتے ہیں تو کٹی ہوئی ٹینس بال ہتھوڑے کے درمیاں لگا لیں۔ اس طرح یہ گیند آپ کے ہتھوڑے کی ضرب کو ہلکا کرنے کا کام آسانی سے کرلے گی۔

مثالی پارکنگ

گیراج میں گاڑی کو پارک کرنا کسی آرٹ سے کم نہیں، آپ کو گاڑی آگے دیوار کے بالکل قریب لانا ہوتا ہے اور اندازہ غلط ہوا تو ٹکرانے کی صورت میں کچھ مالی نقصان تو اٹھانا پڑ ہی سکتا ہے، تاہم اس سے بچنے کے لیے آپ ایک بار گاڑی ٹھیک طرح پارک کریں اور پھر دیوار یا گیراج کے شتہیر پر ایک ٹینس بال کو رسی سے لٹکالیں جو آپ کے ونڈ شیلڈ کے درمیانی حصے سے ٹکرا رہی ہو۔ پھر اس گیند کو وہاں لٹکا رہنے دیں اور مستقبل میں آپ کو کبھی بھی گاڑی کھڑی کرتے ہوئے اندازے لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

فرنیچر سے مٹی کو ہٹانا

مہنگا فرنیچر دیکھنے میں تو بہت خوبصورت لگتا ہے تاہم ان کی صفائی بہت مشکل ہے۔ اس کو آسان بنانے کے لیے ایک ٹینس بال کو ریگ مال کے سپاٹ یا نچلے حصے سے لپیٹ لیں اور پھر ریگ مال کے کھردرے حصے کے ساتھ گیند کو فرنیچر کے اوپر پھیرنا شروع کردیں ، وہ اس کے اندر چھپی دھول مٹی کو صاف کردے گی۔

خراٹوں کو روکنا

خراٹوں کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر لوگ خراٹے اس وقت لیتے ہیں جب وہ چت یا بالکل سیدھے لیٹے ہوئے ہو، تو اس سے بچنے کے لیے ایک ٹینس بال خراٹے لینے والے شخص کے پاجامے یا شلوار سے ایک سیفٹی پن کی مدد سے لگا دیں۔ جب وہ شخص کروٹ سے چت لیٹے گا تو ٹینس بال اس کے لیے بے آرامی کا باعث بنے گی اور وہ ایک بار پھر کروٹ لینے پر مجبور ہوجائے گا (کروٹ سے لیٹے فرد میں خراٹوں کا امکان کم ہوتا ہے)۔

تبصرے (4) بند ہیں

وقاص Jun 21, 2015 09:29pm
خراٹوں سے نجات پانے کا ایک طریقہ لکھ رہا ہوں۔ سونے سے پہلے دو سے چار قطرے سرسوں کے تیل کے ناک میں ڈال لیں۔ تھوڑی چبھن ہوگی۔ مگر کچھ دن ایسا کرنے سے خراٹے ختم ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔ نوٹ:- تیل سرسوں کا ہونا چاہیئے۔
armaan Jun 22, 2015 09:51am
@وقاص AGAR OIL DIMAGH YA SANS KI NALI MAE CHALA GYA TO KHRATAY ZINDAGI SMET B KHTM HO SKTE HAI :)
usman haider Jun 22, 2015 11:24am
kia bt hai
zeeshan Jun 22, 2015 02:41pm
@armaan bat to tumhari sahe hy

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024