• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

' جب کوے نے عقاب سے لفٹ مانگی'

شائع June 30, 2015
ایسا منظر واشنگٹن کی فضاﺅں میں نظر آیا — فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
ایسا منظر واشنگٹن کی فضاﺅں میں نظر آیا — فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

یہ ایسے پرندوں کی کہانی نہیں جو ایک دوسرے کے دوست ہو مگر پھر بھی ایک کوا جب پرواز کے دوران تھک گیا تو اس نے آرام کے لیے اپنے سے کئی گنا بڑے عقاب کا انتخاب کیا۔

جی ہاں ایسا منظر واشنگٹن کی فضاﺅں میں اس وقت نظر آیا جب ایک کوے نے امریکی نسل کے بالڈ ایگل کی پشت پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عقاب نے بھی اپنی پشت پر کوے کے کھڑے ہونے کی کوئی پروا نہیں کی اور پرواز جاری رکھی۔

یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چلا اور جلد ہی دونوں پرندے الگ راستوں پر روانہ ہوگئے۔

تاہم اس لمحے کے ایک پچاس سالہ فوٹو گرافر فو چان نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جو دیکھنے والوں کو دنگ کرنے کے لیے کافی ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

فوٹو گرافر کے مطابق میں ایک بالڈ ایگل کی پرواز کی تصاویر لے رہا تھا جب اچانک ہی پیچھے سے ایک کوا اس کے پیچھے نظر آیا۔

فو چان کا کہنا تھا کہ پہلے تو مجھے لگا کہ کوا عقاب کا تعاقب کررہا ہے مگر میں اس وقت دنگ رہ گیا جب وہ عقاب کی پشت پر لینڈ کرگیا اور کچھ دیر وہاں آرام کرکے پھر پرواز کرگیا، مگر سب سے حیرت انگیز امر یہ تھا کہ عقاب نے بھی کوئی پروا نہیں کی اور اپنی دھن میں اڑتا چلا گیا۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

بشکریہ ڈیلی میل

تبصرے (2) بند ہیں

m.Khurshid Jul 01, 2015 05:58pm
Interested news and massage to the human that cooperation's is the best policy to get permote in society
m.Khurshid Jul 01, 2015 06:03pm
Intrsted news and message to the human that cooperation is the best policy to live in society

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024