• KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
  • KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am

پی پی پی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، وٹو کراچی طلب

شائع July 2, 2015
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر وضاحت کے لیے پنجاب میں پارٹی کے مرکزی صدر منظور احمد وٹو کو کراچی طلب کرلیا ہے۔

سابق وزرا صمصام بخاری اور اشرف سوہنا اور دیگر اراکین کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بلاول بھٹو نے وٹو کو جمعرات کو کراچی میں ملاقات کے لیے طلب کیا۔

دونوں سوہنا اور بخاری اوکاڑہ سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ منظور وٹو کا ضلع ہے۔ سوہنا نے نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ وٹو کو قرار دیا تھا جبکہ بخاری کا کہنا ہے کہ پی پی پی کا کوئی مستقبل نہیں اور یہ ن لیگ کی 'بی ٹیم' بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی پی پی کو ایک اور دھچکا، صمصام بخاری پی ٹی آئی میں شامل

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور تنویر اشرف کائرہ کو بھی کراچی طلب کیا گیا ہے۔

پی پی پی پنجاب کے سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ 'آخرکار بلاول صاحب کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پنجاب میں کیا ہورہا ہے۔ انہیں یہاں پارٹی کے معاملات دیکھنے ہوں گے، اس سے پہلے صورت حال مزید خراب ہو۔'

انہوں نے دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو صرف شروعات قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی رہنما مقامی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'پی پی پی پنجاب 'یتیم' محسوس کررہی ہے کیوں کہ نہ زرداری اور نہ بلاول ان کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔'

کچھ رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ پنجاب میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے درمیان اختلاف بھی بتایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سابق پی پی پی پنجاب کے صدر، پی پی پی لاہور کے اعلیٰ عہدیدار اور قصور سے تعلق رکھنے والے ایک اہم رہنما کے بھی وٹو کے ساتھ اختلافات ہیں جبکہ زرداری صاحب نے انہیں ختم کرنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور کہا کہ اگر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو وہ انہیں نہیں روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ ناراض رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کررہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Haider Shah Jul 02, 2015 11:35am
No surprise, no interested, who care, what PPP and his so called Leader are doing? PPP has gone and Mr Zardari & his son had put the last nail on PPP Coffin the day they buried dead Leader.

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025