• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

کوئی کام نہیں تو بی ایڈ کر لیں

شائع July 7, 2015 اپ ڈیٹ July 8, 2015
اس رجحان کو زائل کیا جانا چاہیے کہ جو کچھ نہیں بن سکتا، وہ استاد بن جاتا ہے۔ — Creative Commons
اس رجحان کو زائل کیا جانا چاہیے کہ جو کچھ نہیں بن سکتا، وہ استاد بن جاتا ہے۔ — Creative Commons

کچھ عرصہ قبل میں ابو ظہبی میں بینک کی ملازمت چھوڑ کر پاکستان واپس آ گیا۔ فراغت کا بہت سا وقت میسر تھا، تو سوچا کہ کسی کالج میں وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر کچھ عرصہ پڑھا لیتا ہوں۔ لہٰذا دو تین نجی کالجوں اور ایک قریبی ایجوکیشن یونیورسٹی میں بھی سی وی جمع کروا دی۔ نجی کالج سے تو فوراً پڑھانے کی آفر آ گئی، لیکن میں شروع سے ہی سرکاری اداروں کے طلباء کو پڑھنے میں دلچسپی رکھتا ہوں تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کریئر کونسلنگ بھی کر سکوں۔

کریئر کونسلنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بے شمار طلباء مناسب گائیڈنس نہ ہونے کی وجہ سے بھی بہت نقصان اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ طلباء جن کے والدین کم تعلیم یافتہ ہوتے ہیں، وہ اپنے خاندان اور اپنے ارد گرد سے کوئی خاص معلومات لینے میں ناکام رہتے ہیں۔ اور یوں بہت سے طلباء آگے نہیں بڑھ پاتے اور کئی بار غلط مضامین کا انتخاب بھی ان کے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

تو جب ایجوکیشن یونیورسٹی سے کسی قسم کا کوئی رسپانس نہ آیا تو میں نے خود پرنسپل صاحب سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے ان کے ذاتی اسسٹنٹ نے دو تین دن تو ملنے کے لیے وقت ہی نہیں دیا کہ صاحب آج کل بہت مصروف ہیں۔ لیکن آخر میری جستجو کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ صاحب کو بھی ہم پر رحم آگیا اور اس نے کسی طرح پرنسپل صاحب سے ملاقات کے لیے ٹائم لے دیا۔ پرنسپل صاحب کے کمرے میں داخل ہوا تو بجائے اس کے کہ وہ مجھے بیٹھنے کا کہتے، فوراً پوچھا کہ آپ کی ایجوکیشن کیا ہے۔

پڑھیے: اساتذہ کا عالمی دن اور پاکستان کی صورت حال

ہم نے بڑے فخر سے بتایا کہ جناب میں نے قائدِ اعظم یونیورسٹی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کیا ہوا ہے، تو انہوں نے بہت عجیب نظروں سے میری طرف دیکھا جیسے میں نے ماسٹرز نہیں بلکہ میٹرک کہا ہو۔ فوراً میری سی وی بغیر پڑھے میرے ہاتھ میں تھما دی اور کہا: "میاں ہمارے پاس اس سیٹ کے لیے باہر سے تعلیم یافتہ ایم فِل درخواست گزار موجود ہیں اور اس کلاس کو پہلے ایک کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی پروفیسر پڑھا رہے تھے، اور ہماری پہلی ترجیح پی ایچ ڈی یا کم از کم ایم فل ہے، لہٰذا میں معذرت خواہ ہوں آپ اب جا سکتے ہیں۔

میں نے ہار مانے بغیر انہیں طلباء کی کریئر کونسلنگ کے اپنے منصوبے سے آگاہ کیا تو چار و ناچار انہوں نے اگلے دن آزمائشی کلاس کے لیے بلایا، اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی امید مت رکھنا کیونکہ یہاں سب میرٹ پر ہی ہوتا ہے۔

گھر واپس آ کر ساری رات آزمائش کے لیے لیکچر تیار کیا۔ دل میں خوف بھی تھا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ سے پڑھنے والی کلاس بہت ذہین فطین ہوگی اور مجھے بہت سے مشکل سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ کلاس میں داخل ہوا اور کمپیوٹر سائنس پر لیکچر دینا شروع کر دیا۔ دس منٹ گزرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ جو کچھ میں پڑھا رہا تھا وہ ان طلباء کے سر سے گزر رہا تھا۔ بیشتر طلباء سو چکے تھے، اور باقی ماندہ میری موجودگی سے بے خبر آپس میں محوِ گفتگو تھے۔

میں نے لیکچر بند کیا اور ان سے گفتگو شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ بی ایڈ کی کلاس ہے جس میں کمپیوٹر سائنس ایک تعارفی کورس ہے، اور اس تعارفی کورس کو پڑھانے کے لیے پی ایچ ڈی ٹیچر کا انتخاب سمجھ سے بالاتر تھا کیونکہ جو مواد اس کورس میں تھا اسے پڑھانے کے لیے تو کسی بھی پرائیویٹ ادارے کا میٹرک پاس شخص بھی کافی تھا۔

مزید پڑھیے: ہم اساتذہ کی عزت کب کریں گے؟

طلباء کے چہرے اس بات کی غمازی کر رہے تھے کہ وہ یہ سب پہلی بار سن رہے ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے میں نے کتاب بند کر دی اور ان سے ایک انتہائی احمقانہ سا سوال کیا کہ کتنے طلباء ایسے ہیں جنہوں نے آج سے پہلے کبھی کمپیوٹر کو کھول کر بھی نہیں دیکھا، تو آدھی کلاس نے ہاتھ فضا میں بلند کر دیے اور اس کے ساتھ میرا سر شرم سے جھک گیا کہ یہ بی ایڈ کے سٹوڈنٹ جن کو ایک پی ایچ ڈی ٹیچر پڑھاتا ہے اور ان کے پرنسپل ان کے لیے ایک اور باہر سے تعلیم یافتہ استاد ڈھونڈھتے پھر رہے ہیں، جہاں لاکھوں روپے سے بننے والی جدید ترین کمپیوٹر لیب موجود ہے، وہاں ان طلباء میں سے ایک بہت بڑی تعداد کمپیوٹر کو استعمال تک نہیں کر سکتی، اس کا ماؤس تک نہیں پکڑ سکتی۔

طلباء نے بتایا کہ واقعی انہیں ایک پی ایچ ڈی ٹیچر پڑھاتے ہیں لیکن ان کی باتیں انہیں بالکل سمجھ میں نہیں آتیں، اور آئیں گی بھی کیسے؟ لیب انچارج ان کو کمپیوٹر کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتا کہ کہیں وہ یہ خراب نہ کر دیں۔ میرا دل کر رہا تھا کہ تعلیم عام کردینے اور ناخواندگی ختم کر دینے کے دعوے کرنے والے پاکستان کے تمام بڑے بڑے ارباب اختیار کو اس کلاس میں لے کر آؤں اور ان سے پوچھوں کہ کیا یہ ہیں آپ کی تعلیمی پالیسیاں؟ ان طلباء کا آخر کیا قصور ہے؟ یہ وہ طلباء ہیں جنہوں نے قوم کا معمار بننا ہے جب خود ان کو کچھ نہیں پتا تو آگے چل کر ان سے بھی ہم یہی توقع کر سکتے ہیں۔

پرنسپل صاحب کو کلاس میں نہیں آنا تھا نہ آئے، اور میں نے اس کا مطلب سمجھ لیا تھا، چنانچہ بوجھل قدموں کے ساتھ گھر واپس آ گیا۔ یہ تو تھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ایک سرکاری تعلیمی ادارے کی داستان۔ اب اگر ہم تحصیل اور گاؤں کی سطح پر چلے جائیں تو حالات مزید دگرگوں نظر آئیں گے میڈیا میں بھی بارہا ان تعلیمی اداروں کی ناقص کارکردگی کی جانب حکومت کی توجہ دلوائی گئی ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور یوں ہر سال کتنا ہی قیمتی ٹیلنٹ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے۔

جانیے: گوسڑو ماستر تعلیم کے لیے خطرہ

حکومت کو چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی اصلاحات لے کر آئے اور ان اداروں میں ایسے اساتذہ کو تعینات کیا جائے جو واقعی میں ایسے ہونہار طلباء کو مناسب راہنمائی دے سکیں۔ اساتذہ کی تنخواہ اور دیگر سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور ان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور اس رجحان کو زائل کیا جائے کہ جو کچھ نہیں بن سکتا، وہ استاد بن جاتا ہے۔

پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگ بی ایڈ اور ایم ایڈ اس لیے کرتے ہیں کہ ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ بیشتر خواتین، جن کی شادی میں دیر ہو جاتی ہے وہ بی ایڈ میں داخلہ لے لیتی ہیں، اور بیشتر نوجوان جن کو کہیں داخلہ نہیں ملتا، وہ بی ایڈ کر لیتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ بی ایڈ کرنے کے بعد ان پر کتنی بڑی ذمہ داری عائد ہونے والی ہے، اور وہ قوم کے معمار بننے جا رہے ہیں۔

اس لیے سب سے ضروری امر یہ ہے کہ ایجوکیشن یونیورسٹیوں کا معیارِ تعلیم بہت بلند ہونا چاہیے، اور یہاں پڑھنے والے طلباء کو انتہائی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت دی جائے تاکہ جب قوم کے یہ معمار عملی میدان میں اتریں، تو یہ ان طلباء کی اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ مناسب کونسلنگ بھی کر سکیں۔ میری ذاتی رائے کے مطابق اگر ہم صرف ان ایجوکیشن یونیورسٹیوں میں تعلیمی اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کر لیں، تو بہتری کی صورت پیدا ہو سکتی ہے، اور ہم ایسے اساتذہ پیدا کر سکتے ہیں جو آگے چل کر واقعی قوم کے معمار ثابت ہوں۔

احمد عثمان

احمد عثمان نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے آئی ٹی میں ماسٹرز کیا ہے.

وہ سیاسیات، سماجی مسائل، اور ٹیکنولاجی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: ahmad_usman100@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (16) بند ہیں

Aftab Jul 07, 2015 03:05pm
Industry k andar zada tar talib ilm aysay attay hain jo kuch kam nahi jantay. Humein samaj nahi ata akhir ye kya parh k aye hain. Pakistan main aj bhi wohi 30, 40 purana sylabus parahaya jata hain jo humaray baap dada ne parha tha. Afsos hain is baat pe aj duniya k mumalik ankh band kar k tariqi kar rahe hain aur hum ankh band kar k tanzuli kar rahe hain. Pakistan k talib ilm he duniya main roshan hain. Bohat afsos ki baat hain. Allah reham kare hum pe.
LGD Jul 07, 2015 03:37pm
By the way why would a banker go for teaching? Do you have any ideas of the know how of teaching? Your expression that majority of them were sleeping indicates that even you were just talking your subject content without realizing how to teach.
kamran shabbir Jul 07, 2015 03:58pm
yes brother u r rit bcoz i m also the student of uni versity of education, fsd campus.our principle do not pay attentioin to classes no rules no class iz there which we can say class. this may b happen in other universities. but no one pay atteneion to this y classes r not attended in university by teachers. teachers came inn the classes in last few minutes and gave there lectures in 5 to 10 minutes. this is my request to government to pay attention to this factor.plz plz plz plz plz
Abdul Qayyum Jul 07, 2015 03:59pm
Very nice article. Could you help me in career consoling? waiting your reply at [email protected] thank
MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 07, 2015 04:40pm
bohat kuch kehna chahta huN lekin kuch na kahuN to shayed bohat sey logoN ki sufeyd poshee ka bharam reh jaye ga
عائشہ بخش Jul 07, 2015 05:50pm
ویسے خود منصف کو بھی کریئر کونسلنگ کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ ان کے اندر ایک مکمل صحافی موجود ہے ۔جب کہ انہوں نے ڈگری آئی ٹی کی ہے ۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ یہ بھی کسی یونیورسٹی سے ایم اے ماس کیمونیکشن کرلیں۔ آئی ٹی سے زیادہ کامیاب ہوں گے ۔
Majid Ali Jul 07, 2015 06:32pm
@MUHAMMAD AYUB KHAN I think you do not know what you are saying ... if you have nothing to say then please away from comments....this is good article which shows how we are running our educational institutes .... this is in capital city God bless us ....what is going on in remote area educational institutes....
eeshal Jul 07, 2015 06:46pm
Best teacher vo hoty hein jo students ko matvajo krny ki salahiyat rakhty hon.. sts ka interest develop krna janty hon.. :-)
خلیل الرحمان Jul 07, 2015 06:47pm
یہ ھمارے ملک کا وہ المیہ ہے کہ جسکو ھم جیسے کم فہم اور ناتجرہ کار طالب علم تو سمجھ رہے ہیں مگر ہمارے ماہرین تعلیم اس سے بے بہرہ ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ ایسے نا عاقبت اندیش اور پڑھے لکھے جاہلوں کو آگ لگا دی جائے جو گورنمنٹ سے بھاری تنخواہیں وصول کرتےہیں مگر کام نہیں کرتے۔
sultan Jul 07, 2015 06:58pm
Yes important highlights of our education system. But media dont pay attention to basic problems. You might not seen any program or investigation on issues in Education. Becuase they highlight things by which they can get ratting. But I believe if Media start such programs inviting these lawmakers and remind them their promises and show them the real face. We have to come out of the conventional education system.
عامرجلیل راجہ Jul 07, 2015 08:43pm
جنا ب آپ نے بجا فرمایا لیکن یہاں بندہ کیا کرے سوچتا وہ ساری عمر کچھ اور ہے اور کرتا کچھ اور ہے یا اس کے ساتھ ہوتا کچھ اور ہے۔۔۔ یہ پاکستان ہے ۔ بھوک اور افلاس سےبہتر ہے جو بھی ملے کر لو ہے ۔ خواہ تعلیم کوئی بھی ہو۔ آئی ٹی والے حضرات تو پاکستان میں خاص طور پر اس کی مثال ہیں ۔
Abdul-Rahim Ahmad Jul 08, 2015 03:38am
Baat sach hai per baat hai ruswai ki. Those who do not perform in their own education go on to become educators without even a natural talent of teaching let alone effective communications and effective pedagogy.
Zubair Jahangir Jul 08, 2015 11:09am
Matter is that if someone want to change the system, system itself change that person and here I see some comments about the writer that if he highlights that blander in our education system people are criticizing him that you are not a B.Ed or M.Ed so you can't teach. I see some people who educated to be a teacher but their level is less then the Matric Student just because they take that as a Money Generating Profession solely not to teach and counsel and prepare the youth for future. If your Teachers have less salary then a shop keeper or a worker people will not join this profession. And those who already join they will use Private Tuition Academy to get the target income. In short 1st Facilitate the Teacher he will automatically prepare for the brilliant, educated, well-mannered, composed, class of youth. And as per my experience its not compulsory to to have a degree of M.Ed or B.Ed to be a teacher. If you have good knowledge of any subject you can teach it. Author please reply.
tahir Jul 08, 2015 01:01pm
bhoht khoob ......
Shan Ghani Jul 08, 2015 06:40pm
Such a good article on a most important issue of Pakistan now a days.
انجم سلطان شہباز Jul 10, 2015 09:39am
یہ بات بہت فکر انگیز ہے اور اب تو بہت سے کالج اور یونیورسٹیاں بھی فارغ طلبا و طالبات کو گھر بیٹھے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی سہولت فراہم کررہی ہیں بس فیس جمع کرائیں چند ماہ نوٹس کا رٹہ ماریں اور ڈگری ان کے ہاتھ میں ، پھر ملازمت مل گئی تو کم از کم چند نسلوں کو تو خراب کر ہی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024