• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

مشتبہ دہشتگردوں کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ

شائع July 11, 2015

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید کے بعد پنجاب میں 1600 'مشتبہ دہشت گردوں' کی نگرانی کے لیے ان کے ٹخنوں میں 'ٹریکنگ چپ' لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی انسداد دہشت گردی محکمے نے جمعے کو ڈان کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ان افراد کے ٹخنوں میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی تاکہ ان کی نقل حرکت کی نگرانی کی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے تحت ان افراد کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے جبکہ انہیں اس سلسلے میں طلب بھی جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بیرون ملک سے یہ ڈیوائسز خرید لی ہیں اور عید کے بعد انہیں مشتبہ دہشت گردوں پر نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف مشتبہ دہشت گردوں پرنظر رکھ سکیں گے بلکہ انہیں سخت گیر دہشت گردوں تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ دہشت گردوں کی الیکٹرانک نگرانی کرسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں اس کا تجربہ پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے تاہم کچھ دیگر ممالک اس ڈیوائس سے مستفید ہورہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے اراکین کی جانب سے مخصوص علاقے تک محدود رہنے کے حکم کی تکمیل نہ کرنے کی رپورٹس ملنے کے بعد حکومت نے ان چپس کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے ایک ممبر نے پنجاب حکومت کی اجازت کے بغیر عمرہ تک کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشتبہ دہشت گردوں کی رہائش گاہوں کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات نہیں کرسکتے کیوں کہ ہمارے پاس ان کے خلاف زیادہ شواہد موجود نہیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ ان میں سے کچھ سخت گیر دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان ڈیوائسز کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے گی اور دہشت گردوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

قانون کے تحت مشتبہ دہشت گرد صرف حکام کی اجازت کے بعد ہی محدود علاقے سے نکل سکتے ہیں اور اگر وہ اجازت کے بغیر ایسا کرتے ہیں تو انہیں حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

azhar shah Jul 11, 2015 05:24am
mumkin amal hy lekin natija khez nahi...wo jab bhi azad hongy to nikal dengy..kion k jo khudkush bansakta hy wo langra hony men der karsakta hy?bhala..

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025