• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

پاک چین گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع

شائع July 20, 2015
پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی۔ —. فائل فوٹو
پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین سے مایع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کے لیے 700 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع کررہا ہے۔

وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے پاکستان اور چین دونوں مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کو پاک چائنا اقتصادی راہداری کے لیے ایک مرکزی حب کےطور پر استعمال کیا جائے گا، جس سے چین کے مغربی حصے کو پاکستان کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کے سلسلے میں چین کی سرمایہ کاری پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے گیس کی درآمد کے ذریعے پاکستان اپنے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم ایران پر پابندیوں کے نتیجے میں اس منصوبے کی تکمیل میں مشکلات حائل ہوگئی تھیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Nizamuddin Ahmad Aali Jul 20, 2015 06:55pm
Who is benefiting more, China or Pakistan. Why not from next door ( Iran ) country which will be more cheaper. Is there a rat, I smell.
Em Moosa Jul 20, 2015 08:29pm
Why does not this govt award whole the country to China and get commission at one time?
Em Moosa Jul 20, 2015 08:31pm
@Nizamuddin Ahmad Aali Iran can not give them commission and China is famous for the bribes.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024