• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

پی آئی اے پر 40 ہزار یورو جرمانہ

شائع July 22, 2015
۔— فائل فوٹو۔
۔— فائل فوٹو۔

لاہور: پیرس ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے 'کرفیو کے گھنٹوں' کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پر 40 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ایک خط میں پیرس کی انتظامیہ نے یہ رقم ادا کرنے کی مانگ کی ہے۔ جرمانہ گزشتہ ستمبر لاہور سے پیرس جانے والی ایک پرواز کے دوران کرفیو کے گھنٹوں (رات 12 سے صبح چھ) کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیرس ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں قوانین پر عمل کریں اور اس قسم کی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اس پرواز کے بارے میں کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس تاخیر کے باعث پرواز کو کرفیو کے گھنٹوں کے دوران لینڈ اور ٹیک آف کروانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے مینجمنٹ پیرس میں اپنے آفس مینیجر سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ یہ جرمانہ معاف کردیا جائے گا کیوں کہ ایسا ہونا 'ایک معمول کی بات ہے'۔

دوسری جانب پی آئی اے سعودی سول ایوی ایشن کے 50 لاکھ سعودی ریال کے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

فروری سے واجب ہونی والی اس رقم کے بارے سعودی حکام کا مطالبہ ہے کہ انہیں یہ رقم جلد از جلد فراہم کردی جائے۔

گزشتہ سال بھی سعودی حکام نے پی آئی اے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ واجبات آئندہ ہفتے ادا کردیے جائیں گے جبکہ حج آپریشنز کے دوران بیڑے میں کمی کے باعث دشواری کا سامنا رہا تاہم اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 22, 2015 09:00am
yeh to hota rehta hey koyi nayi khaber do pareshan mat karo baba
Inder Kishan Jul 22, 2015 01:44pm
کیا یہ حیرت کی انتہا نہیں کہ ایمریٹس کو تربیت دینے والی ایئرلائن کمپنی کا یہ حال ہے؟ اس میں قصور کس کا ہے! یقیناً حکمرانوں کا جنہوں نے ایئرلائن کے سسٹم میں سیاسی یونینز کا سسٹم متعارف کرایا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کمپنی لفتھانسا (جرمنی) ہے۔ اس کے اسٹاف کی تعداد گوگل کرلیں اور اس کے بعد خسارے کا شکار اپنی سڑی ہوئی ایئرلائن کا موازنہ کر لیں۔ سیاسی بھرتیاں، بھدی موٹی ایئر ہوسٹز جن کا رویہ اور طرز عمل دیکھ کر لفط ’’ہوسٹ‘‘ کے معنوں میں کنفیوژن محسوس ہوتی ہے۔ ہر آنے والی حکومت اپنی یونین کو جتوا کر زبردست عملہ ٹھونس دیتی ہے اور پھر خسارے پر خسارے۔ حکمرانو! چھانٹی کرو، اضافی اسٹاف نکالو اور اس بات کی پروا نہیں کرو کہ پائلٹس بیروزگار ہوجائیں گے۔ (ویسے بھی کون سا یہ لوگ میرٹ پر آئے تھے کہ روزگار کی پروا کی جائے) حق صرف میرٹ والے کا ہوتا ہے اور اگر نکالے جانے والوں میں واقعی ان میں ٹیلنٹ ہوگا تو کوئی اور ایئرلائن انہیں رکھ لے گی، نہیں رکھے گی تو مطلب سمجھ جائو یہ بیکار نکھٹو لوگ مرتے ہوئے سفید ہاتھی کے سینے پر مونگ دلنے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں!
Bilal Jul 22, 2015 02:53pm
پی آئی اے سے جلد از جلد جان چرراھیجاۓ.. یہ قومی خزانے کو لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے.
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025