'یونس نوجوانوں کیلئے ایک مثال'
اسلام آباد: سابق کپتان انضمام الحق نے جمعے کے روز تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔
انضمام نے ایک نامور ٹی چینل سے گفتگو میں کہا: 'یونس نے میرے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک عظیم بلے باز ہیں'۔
انضمام نے کہا کہ انہیں آج بھی یونس کی ہندوستان کے خلاف بگلور میں ڈبل سنچری (267) یاد ہے، جس کی بدولت پاکستان میچ میں فتح یاب ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔
انضمام نے کہا کہ یونس آج جس مقام پر ہیں اس کا سہرا ان کی اپنی ذات کو جاتا ہے اور اپنی محنت ہی کی بدولت انہوں نے میرا ریکارڈ اور نئے ریکارڈ بنارہے ہیں۔
سابق کپتان اور 92 عالمی کپ کے ہیرو نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یونس پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بنیں۔
یونس نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 54.07 کی اوسط اور 30 سنچریوں کی مدد سے 8814 رنز بنا رکھے ہیں۔
انضمام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ہندوستان جیسی صف اول کی ٹیموں کے ساتھ زیادہ میچز کھیلنے چاہیئیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے—اے پی پی۔
تبصرے (1) بند ہیں