• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یوم دفاع پر دہشتگردی کامنصوبہ،'را' ایجنٹ گرفتار

شائع September 5, 2015
گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد نے ماضی میں کوئٹہ میں 2 مرتبہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا بھی اعتراف کیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد نے ماضی میں کوئٹہ میں 2 مرتبہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا بھی اعتراف کیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، 6 کلو دھماکہ خیز مواد اور نٹ بولٹس برآمد کیے گئے ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران پہلے سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول مواد بھی ناکارہ بنادیا.

ابتدائی تفتیش میں مبینہ دہشت گرد نے ہندوستان کے خفیہ ادارے 'را' کے ساتھ روابط کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم مبینہ دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی.

گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد نے ماضی میں کوئٹہ میں 2 مرتبہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا بھی اعتراف کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ اتوار 6 ستمبر کو 1965ء کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس موقع پر صبح ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024