• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:55pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

’انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا‘

شائع October 11, 2015
کنگنا رناوٹ — فوٹو:اے ایف پی
کنگنا رناوٹ — فوٹو:اے ایف پی

خود کو بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کہنے والی کنگنا رناوٹ کے مطابق بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات میں انہیں انگریزی کا ایک لفظ بولنا بھی نہیں آتا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا کا ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ وہ آج جیسی نظر آرہی ہیں اپنے کیرئیر کے آغاز میں بلکل ویسی نہیں تھیں۔

اپنی کمزور انگریزی کے حوالے سے کنگنا نے بتایا کہ باہر کے ممالک میں کمزور انگریزی ہونا بڑی بات نہیں لیکن ان کے اپنے ملک میں اگر کسی کو انگریزی نہ آئے تو اس کے بارے میں لوگوں کے خیالات اچھے نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ کنگنا نے خود کو بولی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کہا تھا، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے کنگنا کا کہنا تھا کہ اپنے حق کو مانگنے کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے لیے خود کھڑا ہونا ضروری ہے۔

کامیابی باآسانی مل جانے کے سوال پر کنگنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بولی وڈ میں اپنی جگہ حاصل کرنے کے لیے 10 سال کی جدوجہد کی ہے۔

کنگنا رناوٹ بہت جلد فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025