• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ہالووین کاسٹیوم پر ماہرہ کو مشکلات کا سامنا

شائع November 5, 2015 اپ ڈیٹ November 6, 2015

کون سوچ سکتا ہے کہ ہالووین کا ایک کاسٹیوم وہ بھی کیٹ ویمن کا، کسی کو مشکل میں ڈال سکتا ہے؟

مگر اس صورتحال کا سامنا ہم سب کی پسندیدہ اداکارہ ماہرہ خان کو کرنا پڑا.

نبیلہ کی ہالووین پارٹی کے دوران ماہرہ خان نے کیٹ ویمن کا بہروپ بنا کر شرکت کی اور اپنی زیرتکمیل فلم 'ہو من جہاں' کے ڈائریکٹر عاصم رضا کے ساتھ ایک تصویر بنوائی۔

اس تصویر میں عاصم رضا نے ہندو انتہا پسند گروپ شیو سینا کا روایتی زعفرانی لباس پہن رکھا تھا اور ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ' ماہرہ کو باہر نکالو'۔

اگرچہ عاصم کا کاسٹیوم شیو سینا پر ایک بروقت طنز تھا، جس نے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکیاں دی تھیں، تاہم اس کے نتیجے میں یہ گروپ مزید مشتعل ہوگیا اور سرحد کی دوسری جانب متعدد افراد نے عاصم اور ماہرہ کی مشترکہ تصویر کو ایک سیاسی بیان قرار دیا۔

اس پر ماہرہ نے فضاء کو صاف کرنے کے لیے ٹوئٹر پیغامات کا سہارا لیا۔

ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے مدمقابل پہلی بولی وڈ فلم رئیس 2016 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024