• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

گوگل کروم میں تیز براؤزنگ کے لیے تبدیلیاں

شائع January 20, 2016
گوگل کے سی ای او سندر پچائی— اے پی فائل فوٹو
گوگل کے سی ای او سندر پچائی— اے پی فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے ویب سرفنگ کو تیز کرنے کے لیے کروم براﺅزر میں کچھ تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

گوگل کی ویب پرفارمنس انجنیئر ایلیا گریگورک کے مطابق گوگل کروم کے ذریعے براﺅزنگ کو تیز کرنے کے لیے کمپریشن الگورتھم میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

اس اپ ڈیٹ کو بروٹلی کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ویب پیجز چھوٹے ہوجائیں گے جس سے لوڈنگ کا وقت اور ڈیٹا کے استعمال میں بچت ہوسکے گی۔

اس سے قبل ستمبر 2015 میں گوگل بلاگ میں بھی اس منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ بروٹلی ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کوڈ کا سائز سابقہ ورژن کے مقابلے میں 25 فیصد تک کم کردے گا۔

گوگل کے مطابق ویب پیجز کو چھوٹے سائز میں کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ موبائل ڈیوائسز کو ہوگا جہاں وائی فائی سے محروم صارفین کو ڈیٹا پلان کو اپنانا پڑتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاتا ہے ابھی اس بارے میں کہنا مشکل ہے تاہم اس وقت موبائل ڈیوائسز پر 40 فیصد افراد اینڈرائیڈ پر کروم کے ذریعے ویب سرفنگ کرتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024