• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ننکانہ صاحب: کار کی ٹینکر سے ٹکر،12 ہلاک

شائع February 10, 2016
آگ سے رکشے سمیت کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل گئیں —فوٹو : ڈان نیوز
آگ سے رکشے سمیت کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل گئیں —فوٹو : ڈان نیوز
ایل پی جی ٹینکر کے قریب سے گزرنے والے رکشے میں آگ لگی—فوٹو: بلال شیخ
ایل پی جی ٹینکر کے قریب سے گزرنے والے رکشے میں آگ لگی—فوٹو: بلال شیخ
ہلاکتوں میں اضافہ ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے سے ہوا—فوٹو: بلال شیخ
ہلاکتوں میں اضافہ ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے سے ہوا—فوٹو: بلال شیخ

ننکانہ صاحب : پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ایل پی جی ٹینکر سے کار کے تصادم کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے.

زخمیوں کو ننکانہ صاحب سے لاہور اور فیصل آباد بھی منتقل کیا گیا... فوٹو: اسکرین شاٹ
زخمیوں کو ننکانہ صاحب سے لاہور اور فیصل آباد بھی منتقل کیا گیا... فوٹو: اسکرین شاٹ

ننکانہ صاحب میں ماناوالہ روڈ پر ایک ٹینکر کھڑا تھا جب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار کار اس سے ٹکرا گئی جس سے ٹینکر نے فوراََ آگ پکڑ لی.

ایل پی جی میں لگنے والی آگ کی شدت نے سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، اس دوران وہاں سے گزرنے والے رکشے کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا، رکشے میں اسکول جانے والے بچے سوار تھے.

آگ سے قریب کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا، شدید آگ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہوئیں.

ننکانہ صاحب کے ریسکیو اہلکار علی نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا، جن میں سے 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر فیصل آباد اور لاہور منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا.

آگ سے قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا... فوٹو: بلال شیخ
آگ سے قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا... فوٹو: بلال شیخ

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتش زدگی کے باعث رکشے میں سوار 7 بچوں کی ہلاکت ہوئی.

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں.

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شیخوپورہ ڈاکٹر اعظم کا کہنا تھا کہ حادثے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی.

آگ اتنی شدید تھی کہ قریب کی دکانوں اور چند مکان بھی اس کی زد میں آئے، جن کو فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پانی سے بجھا دیا.

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیا اور فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Arshad Feb 10, 2016 06:39pm
ایک اور نوٹس۔ ۔ ۔ آخر حکومت ہر معاملےپر لیے گئے اتنے سارے نوٹس رکھتی کہاں ہے؟ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ایل پی جی کے کاروبار میں بااثر کاروباری اور سیاسی شخصیات کو غلبہ حاصل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایندھن، مہلک اور آتشگیر کیمکلز، گیس اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی دن کے اوقات میں ترسیل پر سختی سے پابندی عائد کی جائے۔ آتشگیر مادوں کی ترسیل کے لیے روٹس مخصوص کیے جائیں، ٹینکرز اور ٹرالرز میں ٹریکرز نصب کیے جائیں تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024