بولی وڈ اداکار سنجے دت جیل سے رہا

شائع February 25, 2016

ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت 42 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رہائی کے وقت جیل کے باہر سنجے کے اہلخانہ، فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی، ہزاروں مداح اور میڈیا کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

سنجے دت نے جیل سے باہر نکلنے کے بعد سب سے پہلے اپنے ملک کے جھنڈے کو سیلوٹ کیا اور ایک ہاتھ میں فائل اور دوسرے ہاتھ میں اپنا سامان سے بھرا بیگ تھامے جیل کے مرکزی گیٹ کی طرف روانہ ہوئے.

جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت پونے ایئرپورٹ پہنچے اور چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سنجے دت کی آئندہ ماہ رہائی کا امکان

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر، مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سنجے دت نے 16 مئی 2013 کو اپنی گرفتاری پیش کی، جس کے بعد انہیں آرتھر روڈ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں : سنجے دت بھی اپنی سوانح حیات کا حصہ

ایک ہفتے بعد انہیں پونے کی یرواڈا جیل منتقل کیا گیا جہاں جیل انتظامیہ کے ساتھ ان کے 'اچھے رویے' کے باعث ان کی سزا میں چند ماہ کی کمی کردی گئی۔

سنجے دت مقدمے میں پہلے ہی 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے تھے جبکہ بقیہ 42 ماہ کی سزا یرواڈا جیل میں کاٹ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سنجے کی زندگی پر ایک نظر

سزا کے دوران وہ مختلف وجوہات کے باعث کئی بار پیرول پر رہا ہوتے رہے، جس کے باعث انہیں مختلف عوامی طبقات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، جبکہ کئی معروف شخصیات ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتی رہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 25, 2016 07:20pm
Jail ke dhkay kha kha ker zindgi tamam go gai.

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024