• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm

مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات

شائع March 9, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے اور اسے فوری طور پر کوئی حل سمجھ نہیں آتا۔

ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس سے تو بس بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔

درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام ممکن ہے۔

ماہرین طب کے مطابق یہ وجوہات تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی جاسکتی ہیں جو جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔

تو جانیے کہ یہ کتنی وجوہات ہیں اور ان کی روک تھام کیسے ممکن ہے۔

جینیاتی عمل

یہ آپ کے جینز میں شامل ہے

مردوں میں سر کے درمیان ایک گول دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ تناﺅ کے باعث نہیں بلکہ مکمل طور پر جینیاتی وجہ کے باعث ہوتا ہے اور خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح کے جنیاتی گنج پن کا سب سے موثر علاج کچھ ادویات ہوتی ہیں جو کسی ڈاکٹر کے مشورے سے لی جاسکتی ہیں اور 90 فیصد مردوں میں بالوں کا گرنا روک جاتا ہے۔

آپ کی عمر بڑھ رہی ہے

بدقسمتی سے ہم اس معاملے میں قدرت سے لڑ نہیں سکتے، مردوں اور خواتین دونوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے ہلکے پن کا سامنا ہوتا ہے اور 30 سال سے زائد عمر کے بعد بالوں کی نشوونما سست اور موٹائی گھٹنے لگتی ہے۔ آج کل اس سے بچاﺅ کے لیے بھی ادویات دستیاب، لوشن اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کے آپشنز دستیاب ہیں جس میں سے کسی کو اختیار کرنے کے حوالے سے معالج آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

طرز زندگی کے عناصر

آپ کی غذا مناسب نہیں

جسم کے ہر حصے کی طرح بالوں کو بھی بڑھنے اور صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، اچانک وزن میں کمی، آئرن کی سطح کم ہونا یا ناقص غذا بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں، تاہم اکثر ایسا عارضی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اس کا حل صحت بخش اور متوازن غذا میں چھپا ہے جس میں پروٹین، آئرن، زنک وغیرہ شامل ہوں۔

بہت زیادہ ذہنی تناﺅ

بہت زیادہ تناﺅ سے بالوں کا گرنا بہت کم ہوتا ہے بلکہ ایک طرح کے بال اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم تناﺅ سے بالوں پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں وہ اچانک بہت زیادہ پتلے ہوجاتے ہیں۔ اس کا حل تناﺅ کا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنالینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کو بہت سختی سے باندھنا

اگر تو آپ کے بال لمبے ہیں اور آپ انہیں سختی سے کسی چیز سے باندھتے ہیں تو جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور گنج پن کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ اس کا حل تو بالوں کو نقصان پہنچانے والے رجھانات سے دوری اختیار کرنا ہے اور سر کی جلد کے لیے نمی پہنچانے والے شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرنا ہے۔

جلد اور سر کی حالت

خارش کے شکار

بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور عارضی طور پر بالوں سے محرومی کا سامنا ہوسکا ہے۔ اگر تو آپ کو خارش کا خدشہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں تاکہ وہ کوئی طریقہ علاج تجویز کرسکے۔ اس تکلیف سے نجات کی صورت میں بالوں کی نشوونما معمول پر آجاتی ہے۔

سر کی جلد میں سوزش

ایہ ایک غیر نقصان دہ جلدی مرض ہے جو کئی بار سر میں بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے چھوٹے سرخ دھبے ابھر آتے ہیں جو خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر سر میں ایک سوجن سی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر تو آپ کو یہ تکلیف ہو تو کھجانے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں اور معالج سے مشورہ لیں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

zeshan iqbal Mar 09, 2016 08:32pm
Sir' AOA Sir main pakistan multan city sa hon lakin abhi main saudia arab rehta hon meri ek request ha plz ap respected nawaz shareef tk pohancha dain wo yeh ka saudi haqomant nain mjhy black list kia hua ha mera kasoor bhi koi nahi ha or bhi 1000 log es muskil main han nawaz sharef sahab saudi haqomat ko bolen ka sub ko legal kren thankx zeshan iqbal ....

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024