• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آپ کے اینڈرائیڈ فون کے بہترین خفیہ فیچرز

شائع March 26, 2016
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ مارش میلو بتدریج صارفین تک پہنچنے لگا ہے مگر کیا آپ اس کے بہترین فیچرز سے واقف ہیں؟

اگر تو آپ کے اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ کا یہ نیا ورژن ہے تو اس کے چند بہترین فیچرز آپ کی زندگی میں آسانی لاسکتے ہیں۔

یہ جانیں کہ بیٹری کتنی باقی ہے

اگر تو آپ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں کہ بیٹری چارج سے پہلے ختم نہ ہوجائے تو اب فکرمند مت ہو۔ اینڈرائیڈ مارش میلو میں بیٹری کی باقی ماندہ گنجائش کے بارے میں بتانے کے لیے متعدد طریقے موجود ہیں جو آپ کے سامنے بیٹری کی باقی ماندہ زندگی کی زیادہ مستند تصویر پیش کرتے ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ فون کو مکمل چارج ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے اور کتنے وقت میں بیٹری ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز میں بیٹری کے آپشن میں جاکر دیکھیں۔

بیٹری لائف میں تیس فیصد اضافہ

اگر تو بیٹری ختم ہوتی نظر آئے تو اینڈرائیڈ مارش میلو میں موجود ایک ٹرک سے اس کی لائف میں 30 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں۔ بیٹری کو زیادہ چلانے کے لیے آپ کو بیٹری سیور موڈ آن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے سیٹنگز میں بیٹری کے آپشن میں جائیں اور مینیو میں جاکر اسے آن کردیں۔ اس کی بدولت جب آپ فون استعمال نہیں کررہے ہوتے تو وہ 'گہری نیند' میں چلا جاتا ہے اور بیک گراﺅنڈ ایپس کی سرگرمیاں محدود ہوجاتی ہیں۔

ہوم بٹن دبا کو متعلقہ معلومات کا حصول

اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب کسی سے چیٹ کے درمیان آپ کو کسی قسم کی معلومات کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے ایپ سے باہر نکلنا پڑتا ہے، تاہم اینڈرائیڈ مارش میلو میں گوگل نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور ہوم بٹن کے ذریعے متعلقہ معلومات اور لنکس فراہم کیے جاتے ہیں جس کا انحصار آپ کی چیٹ پر ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ کریں کہ ایپس آپ کے بارے میں کتنا جانیں

گوگل نے مارش میلو میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس سے صارفین کو ایپس کو دی جان والی مخصوص پرمیشن پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور ان کی پرائیویسی کو کافی تحفظ مل گیا ہے۔ مثال کے طور پر واٹس ایپ اب صارفین سے کیمرے تک رسائی کی اجازت لے گی جب آپ پہلی مرتبہ کوئی تصویر اس ایپ میں لیں گے۔ کسی ایپ میں پرمیشن کے اضافے یا اخراج کے لیے سیٹنگز، ایپس، کسی ایپ کو سلیکٹ اور پھر پرمیشنز میں جاکر ایسا ممکن ہے۔

لاتعداد فوٹوز کا بیک اپ

گوگل نے فوٹوز ایپ میں اپ ڈیٹ کی ہے اور بیک اپ میں لاتعداد تصاویر کو اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس کے لیے بیک اپ اینڈ سائنک میں جاکر بیک اپ کو سوئچ آن کردیں۔

کاپی اور پیسٹ میں بہتری

گوگل نے اس ورژن میں ایپل سے متاثر ہوکر ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کرنے کا نیا فیچر شامل کیا ہے۔ جب آپ ٹیکسٹ کے کسی حصے کو ہائی لائٹ کرتے ہیں تو کٹ، کاپی اور شیئر کے آپشن ٹیکسٹ کے اوپر ہی نظر آجاتے ہیں ، پہلے یہ اسکرین کے ٹاپ پر نظر آتے تھے۔

قابل اعتماد جگہوں پر آٹو ان لاک

اگر تو آپ ہر وقت اپنے فون کو ان لاک کرنے میں بیزاری محسو کرتے ہیں تو اس کے لیے بھی مارش میلوں میں فیچر موجود ہے۔ بس آپ کو فون میں اپنی قابل اعتماد جگہوں کا اضافہ کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ان جگہوں پر فون کو ان لاک کرنے کے لیے پاس ورڈ وغیرہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس کے لیے سیٹنگز، سیکیورٹی، اسمارٹ لاک، ٹرسٹڈ پلیسز میں جاکر آپ اس فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

فون ان لاک کیے بغیر وائس سرچ

اس نئے ورژن میں وائس سرچ کا بٹن لاک اسکرین میں بھی ہوتا ہے، مائیکرو فون آئیکون کو کلک کریں اور فون کو کسی دوست کو کال کرنے یا میسج لکھنے کی ہدایت کریں۔ اگر تو آپ کو کسی سے بات چیت کے دوران ترجمے کی ضرورت ہو تو مائیک آئیکون پر کلک کرکے گوگل کو ٹرانسلیٹ کا کہہ دیں۔

فون گم ہوگیا؟ گوگل سرچ کریں

کیا آپ کو یاد نہیں تو اپنا فون کہاں بھول گئے ہیں تو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ پر ' find my phone ' ٹائپ کریں اور فون کو تلاش کرلیں۔ اس فیچر کی مزید تفصیلات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اپنے دوست کے فون سے اپنے فون تک رسائی

اگر آپ اپنا فون بھول چکے ہیں تو آپ میسجز، فوٹوز اور دیگر معلومات تک اپنے دوست کے اینڈرائیڈ فون پر لاگ ان ہوکر حاصل کرسکتے ہیں۔ بس گیسٹ یوزر کے طور پر لاگ ان ہو، اسی طرح آپ یوزرز کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں جن کے ساتھ آپ تمام معلومات شیئر کیے بغیر ڈیوائس کو شیئر کرسکیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024