• KHI: Fajr 4:35am Sunrise 5:57am
  • LHR: Fajr 3:49am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:48am Sunrise 5:19am
  • KHI: Fajr 4:35am Sunrise 5:57am
  • LHR: Fajr 3:49am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:48am Sunrise 5:19am

’پاناما لیکس کے پیچھے مغرب کا ہاتھ‘

شائع April 25, 2016 اپ ڈیٹ April 19, 2017

کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے پیچھے امریکا اور یورپ کا ہاتھ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجوانی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مدرسے کبھی شدت پسندی اور دہشت گردی میں ملوث نہیں رہے، جبکہ مغربی طاقتوں نے پاکستان میں مدارس کو بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود مدارس ہزاروں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبد الواسع نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چند این جی اوز ملک میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: الزام ثابت ہوا تو گھر چلاجاؤں گا: نوازشریف

انہوں نے مدارس پر پولیس کے چھاپے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس نے کبھی شدت پسندی کی حمایت نہیں کی۔

مولانا انوار الحق حقانی، مولانا حافظ محمد یوسف اور مولانا شیر جان نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

یہ خبر 25 اپریل 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (6) بند ہیں

Ishfaq Apr 25, 2016 09:48am
Does the other all countries are also Muslim who's leaders are resigning from their post.
ilyas Apr 25, 2016 10:27am
Please to save your own skin don't play the blame game on other countries,you do the corruption and then talk about democracy in danger,nawaz sharif is not a prime minister of a superpower that the world as time to waste on him.
فہیم الرحمن Apr 25, 2016 11:01am
اور اسلامی نظریاتی کونسل کے پیچھے مغرب کا ہاتھ
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025