• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹیم سے باہر کیاجانامیرے لیے نئی بات نہیں:فواد

فواد عالم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی—فوٹو: اے ایف پی
فواد عالم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل کاکول میں قومی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کا انتظام کیا جہاں یونس خان، مصباح الحق، شان مسعود اور فواد عالم کو سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے انتخاب کے دوران تربیتی کیمپ کے فٹ ترین کھلاڑیوں میں سے تین کو شامل کیا گیا جبکہ فواد عالم کو ایک دفعہ پھر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

فواد عالم نے اپنے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ئی جس کے بعد انھیں مزید دو ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن جس کے بعد سات سال کا عرصہ گزرچکا انھیں مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے لیکن وہ ٹیم میں واپسی کے لیے اب بھی پرجوش ہیں۔

ڈان کو ایک انٹرویو میں فواد عالم نے رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اس طرزعمل کا عادی ہوں، یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے'۔

فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ کئی سیزن سے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کے باعث ان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی توقع کی جارہی تھی لیکن انھیں ایک دفعہ پھر نظرانداز کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے جو ہوتا ہے اس کے فیصلے سے ہوتا ہے جب وہ مجھے عزت دینا چاہے تو کوئی مجھے روک نہیں سکتا'۔

دورہ انگلینڈ میں منتخب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں یہ کہوں کہ میں دلبرداشتہ نہیں ہوا ہوں تو یہ میں اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولوں ہوگا لیکن زندگی یہی نہیں رکی'۔

فواد عالم نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا جہاں انھوں نے 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ 2009 میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں کسی پر کوئی تنقید نہیں کروں گا، تنقید اپنے اوپر ہے تاکہ کسی اور کو موقع نہ دوں اور بہتری کی کوشش کروں اور میں ٹیم میں واپسی کے لیے اپنی محنت جاری رکھوں'۔

فواد عالم قومی ٹیم کے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ فیلڈ میں اتروں تو کوئی مجھے سست نہ کہے اور میں اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھاؤں'۔

پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ میں 14 جولائی سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی جبکہ دورے میں 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024