• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اگر کتا حملہ کردے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

شائع November 18, 2018
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

آپ کسی جگہ سے اکیلے گزر رہے ہوں اور اچانک سامنے یا پیچھے سے کوئی کتا بھونکتے اور بھاگتے ہوئے آپ کی جانب آئے تو کیا کریں گے؟

یقیناً گھبرا جائیں گے کیونکہ کتا ایک ایسا جانور ہے جس کا جارحانہ رویہ اکثر افراد کو خوفزدہ کردیتا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں کتوں کے انسانوں پر حملے کافی عام ہیں۔

درحقیقت کتوں کا حملہ جان کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکے لگنے کا تصور بھی ڈرا دیتا ہے۔

تاہم اگر کوئی کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھے تو ماہرین کے ان مشوروں پر حملہ کرکے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کتے کن افراد کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

مسکرا کر مت دیکھیں

مشتعل غصے کو مسکراہٹ کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کی کوشش مت کریں، ایک جانور مسکراہٹ کا مطلب انسانوں سے مختلف لیتا ہے، انسانوں کے لیے مسکراہٹ ایک دوستانہ عمل ہوتا ہے مگر کتے کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ دانت نکال کر اسے چیلنج کررہے ہیں۔

دہشت زدہ نہ ہوں

یہ مانا جاتا ہے کہ کتے اور دیگر جانور انسانی خوف کا احساس کرلیتے ہیں، اگرچہ کتا جارحانہ انداز سے آپ کی جانب بڑھ رہا ہو تو پرسکون رہنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر چیخنا، اپنے بازو ہلانا یا دوڑنا حالات بدتر بنا سکتا ہے کیونکہ اس سے کتا آپ کو شکار سمجھ کر جھپٹے گا اور حملہ کردے گا۔

رفتار ہلکی کردیں

اگر تو کتے کا سامنا ہو اور آپ جاگنگ کررہے ہیں تو اپنی رفتار ہلکی کردیں اور پلٹ کر مخالف سمت میں چہل قدمی کرنے لگیں مگر کن انکھیوں سے کتے کو ضرور دیکھتے رہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنے بازو پہلو کی جانب رکھ کر بالکل ساکت کھڑے ہوجائیں تو بھی کتا دلچسپی کھو دیتا ہے اور دور چلا جاتا ہے۔

کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں

براہ راست نظریں ملانا کتے کے جارحانہ رویے کو بڑھا سکتا ہے، درحقیقت کتے اسے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور حملہ کرسکتے ہیں، کتے کو نظر میں ضرور رکھیں مگر اس کی آنکھوں میں آنکھیں ملانے سے گریز کریں، اس سے کتے کو یہ سگنل ملے گا کہ آپ خطرہ نہیں اور وہ ممکنہ طور پر آپ کی جان چھوڑ کر چلا جائے گا۔

کتے کی توجہ بھٹکائیں

درحقیقت ہاتھ میں موجود کوئی بھی شے ایسی صورتحال میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، اسے چبانے کے لیے کچھ دے دیں جیسے جوتا، بوتل یا کچھ بھی، اس سے کتے کی توجہ کچھ دیر کے لیے بھٹک جائے گی اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے وقت مل جائے گا۔ اسی طرح بیگ یا کوئی بھی ہاتھ میں موجود چیز پھینکنا بھی کتے کی توجہ بھٹکا سکتا ہے کیونکہ وہ پہلے اس چیز پر توجہ دے گا اور آپ کو وہاں سے نکلنے کے لیے کچھ وقت مل جائے گا۔

کتے کو دور بھگائیں

اگر کتے کا رویہ بدستور جارحانہ رہے تو آنکھوں سے آنکھیں ملانے سے گریز کرتے ہوئے اس کا سامنا کریں اور زور دار آواز میں اسے وہاں سے چلے جانے کو کہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مضبوط اور پراعتماد آواز گلے سے نکلنی چاہئے، اس حوالے سے مضبوط لہجے کے ساتھ سب سے موثر الفاظ 'نہیں' اور 'واپس چلے جاﺅ' کے ہوتے ہیں، جو کتا کو خوفزدہ کرسکتے ہیں اور وہ چلا جائے گا۔

کپڑے سے مدد لیں

کبھی کتے پر چیخیں چلائے مت، چاہے بچاﺅ کے لیے کچھ بھی نہ ہو، آپ کا چیخنا کتے کا غصہ مزید بڑھا دے گا۔ اگر کتا آپ کی جانب بڑھنے لگے تو اس کا چہرہ کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں اگر آپ کے پاس موجود ہو تو، اس کے بعد ایک ٹہنی پکڑ کر اپنے اور کتے کے درمیان لے آئیں۔

اہم اعضا کا تحفظ

اپنے گلے کو ہاتھوں سے ڈھانپ لیں، کیونکہ یہ انسانی جسم کا انتہائی حساس ہوتا ہے جہاں متعدد رگیں اور شریانیں ہوتی ہیں، اگر کتے کا کاٹنا یقینی ہو تو بہتر ہے کہ یہ کہنی یا ٹانگ زیادہ محفوظ سمجھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کتا کاٹ لے تو انفیکشن سے بچنے کیلئے کیا کریں؟

جسمانی طاقت بھی موثر

اپنے جسمانی وزن کی مدد سے کتے کو کہنی یا گھٹنے سے زمین پر دبا دیں، کتے اس دوران کاٹ سکتے ہیں مگر لڑ نہیں سکتے۔

اگر ایک سے زیادہ کتے ہوں؟

کئی بار ایک کی بجائے کئی کتے حملے کردیتے ہیں، تو اس موقع پر آپ کے اقدامات وہی ہونے چاہئے جو اوپر درج کیے جاچکے ہیں مگر انہیں اپنے گرد گھیرا مت بنانے دیں، اور بھاگنے کی کوشش مت کریں ورنہ وہ تعاقب کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Nov 19, 2018 03:04pm
Hit him on his nose

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024