• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بریسٹ کینسر کی علامات ظاہر کرنے والی تصویر

شائع January 25, 2017

بریسٹ کینسر خواتین کو شکار بنانے والے سرطان کی سب سے عام قسم ہے اور اس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک تصویر آن لائن وائرل ہوگئی ہے جس میں اس مرض کی متعدد علامات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ تصویر ورلڈ وائیڈ بریسٹ کینسر کی کورنی ایلس ورتھ بیومونٹ نے ڈیزائن کی ہے جس میں لیموں کو استعمال کرکے اس کینسر کی علامات کو مختلف شکلوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔

بیشتر افراد کو علم ہے کہ جسم کے اس حصے میں گلٹی یا گومڑ کینسر کا خطرہ ظاہر کررہا ہوتا ہے مگر وہ اس جگہ کی ساخت اور حجم میں تبدیلیوں یہاں تک کہ جلد کا رنگ بدلنے کو اکثر نظرانداز کردیتے ہیں۔

یہ تصویر رواں ماہ فیس بک پر ایک کینسر کی شکار خاتون نے شیئر کی تھی جس نے انہیں اس کینسر کے حوالے سے جاننے میں مدد دیتی تھی۔

اس خاتون میں اس تصویر سے حاصل ہونے والی آگاہی کے بعد تشخیص میں معلوم ہوا کہ انہیں اسٹیج فور کا کینسر ہے۔

انہوں نے بتایا 'اگر خواتین کینسر کے خطرے کو جاننا چاہتی ہیں یا اس کے شکار خواتین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس طرح کی تصاویر شیئر کرنا چاہئے جو اس جان لیوا مرض سے لاعلم افراد کی زندگی بدل سکتی ہیں'۔

طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ خواتین کو ان علامات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے اور کسی بھی غیرمعمولی تبدیلی پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

ان کے بقول خواتین اکثر ان علامات سے ناواقف ہوتی ہیں جو کینسر کا عندیہ گلٹی سے ہٹ کر ظاہر کرتی ہیں اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024