• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل 2017: علی ظفر کا جوش بڑھادینے والا ترانہ

شائع January 30, 2017 اپ ڈیٹ January 31, 2017
پی ایس ایل 2017 کے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی — فوٹو/ اسکرین گریب
پی ایس ایل 2017 کے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی — فوٹو/ اسکرین گریب

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے بنائے گئے 2017 کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جسے دیکھ کر یقیناً شائقین کا جوش ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گا۔

اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صہیب اختر نے کی ہے، جبکہ علی ظفر کی شاندار آواز اور جوش سے بھرے اس گانے نے پی ایس ایل کا انتظار مزید مشکل بنادیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے گایا تھا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اگلے ماہ منعقد کی جائے جس میں علی ظفر اور گلوکار شیگی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

'اب کھیل جمے گا' نامی اس ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹ کھلاڑی مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر گل، احمد شہزاد اور رمیز راجا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'اب کھیل جمے گا'

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس گانے کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی، اور امید ظاہر کی گئی تھی کہ اس سیزن کے گانے کو گزشتہ سال کے سیزن کے ترانے 'اب کھیل کے دکھا' جتنی مقبولیت ملے گی۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں علی ظفر نے کہا تھا کہ 'میں خوش ہوں کہ اس سال بھی مجھے اس ترانے کو لکھنے، کمپوز کرنے اور گانے کا موقع ملا، گزشتہ سال کے گانے کو ملنے والے بہترین ردعمل کے بعد میرا خیال ہے کہ اس سال لوگوں کی امیدیں اور زیادہ ہوں گی، اس لیے میں نے ایک ایسا گانا بنانے کی کوشش کی ہے جو دلچسپ ہو اور جس میں گزشتہ سال کی کامیابی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ نئے سال میں کیا ہوگا'۔

علی ظفر اس وقت اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفا اِن ٹربل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری احسن رحیم دے رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

khalid Jan 30, 2017 10:16pm
very goood song amazed to hear

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024