• KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm
  • KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm

’وزیراعظم کے گردے میں پتھری کی تشخیص‘

شائع April 1, 2017 اپ ڈیٹ April 2, 2017

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے والد کی صحت کے حوالے سے اڑنے والی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر پیغام جار کیا۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’افواہیں غلط ہیں اور وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے البتہ ان کے گردے میں چھوٹی سے پتھری کی تشخیص ہوئی ہے لیکن اس کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں‘۔

قبل ازیں وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وزیراعظم کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے‘۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’وزیراعظم کے پیٹ میں درد اٹھا تھا تاہم تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم تمام جاری منصوبوں کو 2018 تک مکمل کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ انتھک محنت کررہے ہیں اور ان پر کام کا شدید دباؤ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز سے وزیراعظم کے پیٹ میں درد تھا جس کے بعد لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا چیک اپ ہوا اور خدا کا شکر ہے کہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم طبی معائنے کے بعد رائے ونڈ میں اپنے اہل خانہ کے پا جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2016 میں وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جو کہ 4 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔


تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Apr 01, 2017 09:22pm
پانامہ لیکس کے متوقع مخالف فیصلے کا دباؤ

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025