• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان میں جعلی سوشل اکاؤنٹس کی شکایت کرنے کا طریقہ

شائع April 17, 2017

کراچی: سوشل ویب سائیٹس پر جہاں نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی مواد پھیلایا جاتا ہے، وہیں ہزاروں ایسے اکاؤنٹس بھی ہیں جو جعلی ہیں۔

پاکستان میں فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت دیگر کئی سوشل ویب سائٹس پر بنے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ہی خواتین سمیت مردوں اور پروفیشل افراد کو بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مگر ہم میں سے زیادہ افراد یہ نہیں جانتے کہ جعلی اکاؤنٹس اور نفرت انگیز مواد کو پھیلانے والے افراد کے خلاف شکایت کیسے کی جائے؟

جعلی پروفائیل سمیت نفرت انگیز اور اشتعال انگیز اکاؤنٹس کے خلاف شکایت درج کرانے کی سہولت فیس بک خود بھی فراہم کرتا ہے، جو ہرکوئی آسانی سے استعمال کرسکتا ہے، مگر اس پر فیس بک کی جانب سے عمل کرنے میں کبھی کبھار وقت لگ جاتا ہے۔

فیس بک کو شکایت درج کرانے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جعلی پروفائیل یا نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف فیس بک انتظامیہ کو شکایت کرنا آسان ہے۔

جس بھی شخص کے خلاف رپورٹ کرنی ہو، اس کے پروفائیل پر جاکر میسیج باکس کے برابر بنے باکس پر کلک کریں۔

کلک کرنے سے صارف کے سامنے رپورٹ اور بلاک سمیت دیگر آپشنز آجاتے ہیں، صارف جیسے ہی بلاک پر کلک کرتا ہے تو اگلے قدم پر فیس بک صارف سے کچھ اسباب بیان کرنے کو کہتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا سبب لکھ کر شکایت کو بھیج دیا جائے۔

صارف کی شکایت ملنے کے بعد فیس بک انتظامیہ اس اکاؤنٹ کا جائزہ لینے سمیت اسے نوٹس بھی بھیجتی ہے، مگر کبھی کبھار اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینے میں فیس بک کی جانب سے تاخیر بھی ہوتی ہے۔

ٹوئیٹر کو شکایت درج کروانے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹوئیٹر پر جعلی پروفائیل یا اشتعال انگیز مواد کو پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف شکایت کرنے کا تقریبا وہی طریقہ ہے، جو فیس بک کا ہے۔

جس کے خلاف شکایت کرنی ہو، اس کے پروفائیل پر جاکر ’فالو‘ کے قریب ہی بنے نشان کو کلک کریں۔

کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے رپوٹ اور بلاک سمیت دیگر آپشنز آجاتے ہیں، رپورٹ پر کلک کرنے کے بعد صارف کو تھوڑی سی وضاحت بھی کرنی پڑتی ہے۔

ایف آئی اے کو شکایت کرنے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کا نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم (این آر سی سی سی) خصوصی طور پر آن لائین بلیک میلنگ، جعلی اکاؤنٹس اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

جعلی اکاؤنٹ کی شکایت ایف آئی اے کے خصوصی سائبر کرائم سینٹر کو آن لائن بھی درج کروائی جا سکتی ہے۔

شکایت اس لنک پر بھی درج کروائی جا سکتی ہے(http://nr3c.gov.pk/creport.php)

آن لائن شکایت درج کرانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، شکایت کنندہ کو اپنی معلومات فراہم کرنے سمیت اس اکاؤنٹ سے متعلق کچھ تفصیلات بھی بتانی پڑتی ہیں، جس کے خلاف شکایت کی جارہی ہو۔

شکایت کے لیے ایف آئی اے کو ایمیل بھی کیا جا سکتا ہے([email protected])

ایف آئی کی ہیلپ لائین(03366006060) یا فون نمبر(0519106384) پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کو شکایت کرنے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سوشل ویب سائٹس پر جعلی پروفائیل اور اشتعال انگیز مواد سمیت گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف وفاقی وزارت داخلہ کو بھی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

وزارت داخلہ کی ہاٹ لائین(0519207544) اور فیکس نمبر (0519202624)پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے کو شکایت کرنے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹٓی (پی ٹی اے) نے بھی گستاخانہ مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شکایت درج کروانے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

پی ٹی اے کو اس ایمیل ([email protected]) اورہیلپ لائین (080055055) فون نمبر (0519225325)یا فیکس نمبر(0512878127) پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

ڈجیٹل رائیٹس کو شکایت درج کروانے کا طریقہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، جو آن لائن ہراسمنٹ کے شکار افراد کو قانونی و اخلاقی مدد فراہم کرتی ہے۔

ڈی آر ایف کو بلیک میلنگ یا ہراسمنٹ سمیت جعلی اکاؤنٹ کی شکایت ایمیل ([email protected])پر کرائی جا سکتی ہے۔

ڈی آر ایف کے فون نمبر(04235852180) ہیلپ لائین نمبر(080039393) یا اس تنظیم کے فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024